پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اور معروف اداکارہ ریشم اور نامور اداکارہ سجل علی کی تین سال بعد اچانک ملاقات –
باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سجل علی اور ریشم کی ملاقات کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ ریشم اور مقبول ترین اداکارہ سجل علی ایک دوسرے سے اچانک کافی عرصے بعد ملنے پر بے حد خوش دکھائی دے رہی ہیں-
https://www.instagram.com/p/CGaBRrNhaOh/?igshid=umc4ajd008fo
دونوں اداکاراؤں کا ایک ڈرامے کے سیٹ پر آمنا سامنا ہوا جہاں دونوں اداکاراؤں نے بہت گرم جوشی سے ایک دوسرے کو گلے لگایا۔
ادکارہ ریشم نے اس ملاقات کے دوران سجل سے سوال کیا کہ سجل ہم کتنے عرصے بعد مل رہے ہیں تو سجل نے جواب دیا کہ تین سال بعد۔
اس موقع پر ادکارہ ریشم علی اور سجل علی نے ایک دوسرے سے پیار اور محبت کا اظہار کیا۔
اداکاراؤں کی اس پوسٹ پر صارفین نے بھی کمنٹ سیکشن میں رد عمل دیتے ہوئے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا-