ریاست مدینہ کا نام ،اپوزیشن کا احتساب، اپنوں کو دیا گیا نواز، مخدوم خسرو فیملی پر کیسز کی کہانی

0
68

ریاست مدینہ کا نام ،اپوزیشن کا احتساب، اپنوں کو دیا گیا نواز، مخدوم خسرو فیملی پر کیسز کی کہانی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریاست مدینہ کا نام لے کر حکومت میں آنے والے عمران خان نے احتساب کے نام پر اپوزیشن رہنماؤں کو جہاں جیلوں میں ڈالا گیا وہیں اپنوں کو مسلسل نوازا گیا، اپوزیشن رہنماؤں پر مقدمات بنوائے گئے تو اپنوں کے مقدمات پر سو فیصد اثر انداز ہوئے اسکی ایک مثال مخدوم خسرو فیملی کے مقدمات ہیں،

رئیس محمد احسن عابد ایڈوکیٹ مخدوم خسرو فیملی کی کرپشن کے خلاف عدالتی جنگ لڑ رہے ہیں، نیب ایف آئی اے ،الیکشن کمیشن،لاہور ہائیکورٹ، سپریم کورٹ میں رئیس محمد احسن عابد ایڈوکیٹ نے مختلف درخواستیں دائر کر رکھی ہیں اور مخدوم خسرو فیملی کی کرپشن کو بے نقاب کرنے کا بیڑا اٹھا رکھا ہے،

سابق وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار، سابق صوبائی وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جوان بخت کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے حوالہ سے 2018 میں نیب ملتان میں کرمنل درخواست دی گئی، تحقیقات ہوئیں، انکوائری ہوئی تو پہلی انکوائری میں ڈی جی نیب ملتان عتیق الرحمان نے سو ارب روپے کا گنہگار ٹھہرایا تھا، ریفرنس دائر ہونا تھا، اور گرفتاری ہونی تھی تا ہم حکومت میں ہونے کی وجہ سے ڈی جی نیب سے کیس ملتان سے لاہور منتقل کروا دیا گیا، حالانکہ چیئرمین نیب کے پاس ڈی جی سے ڈی جی کیس کی منتقلی کا اختیار نہیں، چیئرمین نیب نے یہ غیر قانونی کام کیا،ایک سال تک اس کیس پر کوئی کاروائی نہیں ہوئی، لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر عدالت میں نیب لاہور 13 مئی 2020 نے کہا تھا کہ نوے دن میں انکوائری رپورٹ پیش کریں گے،

نوے دن تو کیا، حکومت بھی گئی لیکن ابھی تک انکوائرئ رپورٹ پیش نہ ہو سکی، نیب نے ایسا کس کے کہنے پر کیا؟ نیب نے سابق وفاقی وزراء کے خلاف ریفرنس کیوں دائر نہیں کیے، نیب نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی ابھی تک کیوں کی، ان سب سوالات کے جوابات رحیم یار خان کی عوام سننا چاہتی ہے

مدعی نے نیب کی جانب سے ریفرنس دائر نہ کرنے ، اور عدالتی حکم تسلیم نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست بھی لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی،توہین عدالت کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں 18 جولائی کو سماعت ہونی ہے ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ڈی جی نیب لاہور کو طلب کر کے ان سے پوچھا جائے کہ انہوں نے رپورٹ کیوں جمع نہیں کروائی،

شوگر سکینڈل
مخدوم خسرو فیملی کی چھ غیر قانونی شوگر ملیں جو کہیں بھی مینشن نہیں۔ نیب رپورٹ میں لکھا ہوا ہے اسکے سٹیک ہولڈر چار ہیں۔ خسرو بختیار، مخدوم عمر شہر یار ،مونس الہی بھی سٹیک ہولڈر ہیں ۔ ہاشم بخت ۔ چوھدری منیر بھئ سٹیک ہولڈر ہے۔ آر وائی کے پانچ لوگوں پر مشتمل شوگر کا گروپ ہے، چینی میں غیر قانونی سبسڈی 34 فیصد سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے ذریعے لی گئی، آر وائی کے، اتحاد شوگر مل،شاہ تاج شوگر ملز،ٹو سٹار شوگر مل،ایس ڈبلیو شوگر مل ،کمالیہ شوگر مل کے ذریعے نہ صرف سبسڈی غیر قانونی لی گئی بلکہ منی لانڈرنگ بھی کی گئی، اس حوالہ سے ایف آئی اے میں درخواست دی گئی ہے اور دو سال ہو چکے ہیں تا ہم مقدمہ درج ہونے کے بعد کوئی کاروائی نہ ہو سکی، پرویز الہی جب وزیر اعلی تھے تو ایک مل منظور کروائی جو شوگر مل نہیں تھی لیکن اب تک شوگر مل کے طور پر استعمال کر رہے ہیں مخدوم عمر شہریار اور دو فرنٹ میں

گندم بحران
مخدوم خسرو بختیار وزیر تھا 30 ایم ایم ٹن ضرورت تھی ۔ بتایا گیا کہ پاکستان میں 28 ایم ایم ٹن گندم کی ڈیمانڈ ہے اپنی کک بیکس اور کرپشن کی خاطر گندم ایکسپورٹ کی اجازت مخدوم خسرو بختیار نے دے دی گندم ایکسپورٹ کی گئی تو ملک میں گندم کا بحران آ گیا ، گندم ایکپسورٹ میں تین سو ارب روپے کی مبینہ طور پر کرپشن کی گئی،

پینڈورا پیپر میں بھی تمام خسرو فیملی کا نام ہے۔ اور انکی آفشور کمپنیز، اثاثوں کا پینڈورا پیپرز میں ذکر ہے، سوئس اکاؤنٹ میں سات سو ملین ڈالر۔ پینڈورا پیپر میں بھی تفصیل ہے ۔

سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیل نااہلی کی پینڈنگ ہے ۔انہوں نے اثاثے چھپائے ہیں اس لئے انکو نااہل قرار دینے کی اپیل کی ہے،درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ دونوں بھائیوں نے آمدن سے زائد اثاثے بنائے اور انہیں ظاہر نہیں کیا جبکہ قومی احتساب بیورو (نیب) ملتان کو بھی ان کے خلاف کارروائی کے لیے درخواست دی گئی ہے۔ نیب کی جانب سے دونوں بھائیوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔عدالت نے نیب کو قانون کے مطابق زیرالتوا درخواست کا فیصلہ تین ماہ میں کرنے کا حکم دیا لیکن نیب ملتان نے انکوائری اب مزید کارروائی کے لیے نیب لاہور کو بھجوادی ہے۔درخواست گزار نے کہا کہ انکوائری کی پیش رفت سے بھی آگاہ نہیں کیا جارہا۔ دونوں بھائیوں کے اثاثے ایک سو ارب سے زائد ہیں، خسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت صادق اور امین نہیں رہے۔درخواست گزار نے سپریم کورٹ سے اپیل کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ عدالت مخدوم خسرو بختیار اور ان کے بھائی کے خلاف ریفرنس دائر کرنے اور نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرنے کا حکم بھی دے۔خسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت کو آئین کے آرٹیکل 63 کے تحت نااہل قرار دیا جائے۔

بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

صوبہ جنوبی پنجاب محاذ کے نام پر مینڈیٹ لیا تھا اور نوے دن میں صوبہ بنانے کا اعلان کیا تھا، نوے دن گزر گئے چار سال گزر گئے، حکومت ختم ہو گئی تا ہم جنوبی پنجاب صوبہ کے بارے میں کوئی پیشرفت نہ ہو سکی

مخدوم خسرو فیملی کی کرپشن کو بے نقاب کرنے پر مدعی رئیس محمد احسن عابد کے خلاف ایف آئی آر تھانہ ایف آئی اے لاہور میں کروائی گئی جس میں بلیک میلنگ کا الزام لگایا گیا تھا، مخدوم عمر شہر یار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، تحریک انصاف کی حکومت کے دوران مدعی مقدمہ رئیس احسن عابد ایڈوکیٹ کو دھمکیاں بھی دی جاتی رہیں اور بے جا تنگ بھی کیا جاتا رہا

ای سی ایل میں نام ہونے کے باوجود مخدوم خسرو بختیار پاکستان سے جا چکے ہیں،انہوں نے اپنے پورٹ فولیو کا غلط استعمال کیا

شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت

خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار

چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی

ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

Leave a reply