رہائی کے بعد رانا ثناء اللہ کا اسمبلی میں پہلا خطاب، بھینس چوری کے مقدمے کا ذکر

0
48
rana sanaullah

رہائی کے بعد رانا ثناء اللہ کا اسمبلی میں پہلا خطاب، بھینس چوری کے مقدمے کا ذکر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منیشات کیس میں رہا ہونے والے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ نے اسمبلی اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے قرآن پاک بھی ساتھ اٹھالائے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وہ کلام اللہ پر ہاتھ رکھ کرکہتے ہیں کہ وہ جھوٹ نہیں بول رہے۔ ناکے پر گاڑی روکی گئی گارڈ نے جاکر بتایا بھی کہ کس کی گاڑی ہے لیکن انہوں نے ڈرائیور کو گھسیٹ کر باہر نکالا اور اہلکار گاڑی میں آکر بیٹھ گئے جس کے بعد انہیں اے این ایف تھانہ لے جایا گیا۔رانا ثنا اللہ کے مطابق تفتیشی افسر ان سے ملا تک نہیں نہ ہی کوئی انکوائری کی گئی بس انہیں قید کردیا گیا۔

رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ کہا گیا مجھ سے منشیات برآمدگی کی ویڈیو موجود ہے۔ ایک نیٹ ورک ہے جو افغانستان سے ہیروئن فیصل آباد پہنچاتا ہے۔وہاں سے وہ ہیروئن لاہور پہنچتی ہے اور پھر دنیا بھر میں جاتی ہے اور یہ کام سالہا سال سے جاری ہے۔انہوں نے کہاچھ ماہ وہ جیل میں رہے اس دوران اس گروہ کے لوگوں کو پکڑا جانا چاہئے تھا، جن کا تعلق مجھ سے ثابت کیاجاتا۔ عدالت پیشی پر بتایا گیا مجھ سے 15 کلو ہیروئن برآمد ہوئی، انہوں نے 15 کلو ہیروئن اپنے گودام سے ڈالی ہے، تفتیشی افسر کی مجھ سے بات کرتے ہوئے فوٹیج دکھا دیں،

رانا ثنااللہ نکا مزید کہنا تھا کہ وہ پانچ بار ایم پی اے بنے، اس بار ایم این اے ہیں اوردس سال صوبائی وزیرقانون رہے ہیں ۔اس پچیس سالہ سیاسی کیریئر میں کسی منشیات فروش کی سفارش کی ہو، کسی کیلئے رعائت مانگی ہو یا کوئی تعلق رکھا ہو تو کوئی انہیں یاد کرادے۔انہوں نے کہا وہ خدا کو حاضر جان کر کہتے ہیں کہاگر انہوں نے کچھ غلط کیا ہوتو ان پر ورنہ جن لوگوں نے ان پر ظلم کیااور ظلم کا حکم دیا ان سب پر اللہ پاک کا قہر اور غضب نازل ہو۔انہوں نے کہاجو سچ کیلئے اٹھ کھڑے نہیں ہوئے اللہ پاک ان پربھی اپنا قہر اور غضب نازل کرے۔

رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ اگر ان پر کوئی شک ہے توکابینہ کمیٹی سمیت کوئی بھی کمیٹی بنا دیں وہ ہر فورم پر پیش ہونے کو تیار ہیں، اور ہر عمل سے گزرنے کو تیار ہیں، دوسری صورت میں ان کے کیس کے معاملے میں فیکٹ فائنڈنگ کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔آج اگر ان کیخلاف یہ کارروائی ہوئی ہے تو کل کو کسی اور کے ساتھ بھی ہوسکتی ہے۔

رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ 60 سال پہلے چودھری ظہور الہٰی پر بھینس چوری کا مقدمہ درج ہوا، آج تک بھینس چوری کا مقدمہ پاکستانی سیاست پر کالک ہے، بطور شہری شفاف تحقیقات کا مطالبہ میرا حق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو بل پاس نہیں ہونیوالے تھے وہ آپ نے پاس کرائے، آپ نے بل پاس ہونے کے بعد ان پر بحث کرائی، نہیں چاہتا تھا پروڈکشن آرڈر پر قومی اسمبلی آؤں۔

نیب نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں رانا ثنا اللہ کو دوبارہ 28 جنوری کو طلب کرلیا۔ نیب نے اثاثوں اور ٹیکس سے متعلق ریکارڈ بھی مانگ لیا۔ نیب نے رانا ثناءاللہ کو دوبارہ پیشی پر اثاثہ جات فارم مکمل کر کے ساتھ لانے کا کہا ہے۔ الیکشن کمشن آف پاکستان اور ایف بی آر کا ریکارڈ، مشترکہ پراپرٹی، کاروبار، قرض سمیت دیگر تفصیلات بھی مانگ لی ہیں۔ اثاثہ جات فارم کے ساتھ 20 سال کا انکم ٹیکس اور آمدنی کا ریکارڈ لف کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نیب نے رانا ثناء اللہ کی والدہ، بیوی، بیٹی، داماد اور بھائیوں کے ساتھ مشترکہ جائیداد اور شئیرز سے متعلق تفصیلات بھی مانگ لیں۔ نیب نے پوچھا کہ وراثت میں کیا کچھ ملا، فیملی کے ارکین کو کیا گفٹس اور اثاثے منتقل کیے، بچوں اور بیوی کے نام اثاثے کیا ہیں، سیاست میں آنے کے بعد جو پراپرٹیز اور اثاثے بنائے ان کا سورس آف انکم کیا ہے۔اثاثہ جات فارم میں منقولہ وغیر منقولہ جائیدادوں کی مکمل تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے.

اس سے قبل بھی رانا ثناء اللہ کو نیب نے طلب کیا تھا اور وہ نیب میں پیش ہوئے تھے.رانا ثناء اللہ سے نیب تحقیقات کرے گا

رانا ثناء اللہ کی ضمانت منظور، رانا کی اہلیہ اور ن لیگی رہنماؤں نے بڑے سوالات اٹھا دیئے

رانا ثناء اللہ ایک بار پھرمشکل میں پھنس گئے، حکومت نے اب کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران

رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

رانا ثناء اللہ کی ضمانت، شہر یار آفریدی میدان میں آ گئے، بڑا اعلان کر دیا

واضح رہے کہ منشیات کیس میں رانا ثناء اللہ چھ ماہ کے بعد رہا ہوئے تھے جنہیں آج نیب نے طلب کر لیا،منشیات کیس میں رہائی پانے والے رکن قومی اسمبلی ،مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اس مقدمے کا کوئی سر اور پاؤں نہیں ہے۔ جن حالات میں مجھے جیل میں رکھا گیا، اس کا ذکر نہیں کروں گا۔ میری چھ ماہ بعد ضمانت ہوئی لیکن پورا انصاف نہیں ہوا۔ جن لوگوں نے جھوٹا مقدمہ درج کرایا اللہ کا قہر اور غضب ان پہ نازل ہو ، اگر میں جھوٹا ہوں تو مجھ پہ اللہ کا قہر اور غضب نازل ہو

Leave a reply