معروف امریکی گلوکارہ ریحانہ بھی بھارتی کسانوں کے حق میں بول پڑیں۔
باغی ٹی وی : عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ ریحانہ نے کسانوں پر تشدد سے متعلق مضمون کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم اس بارے میں بات کیوں نہیں کرتے
why aren’t we talking about this?! #FarmersProtest https://t.co/obmIlXhK9S
— Rihanna (@rihanna) February 2, 2021
ریحانہ کا ٹوئٹ سامنے آتے ہی بی جے پی کے حامی بھڑک اٹھے اور ریحانہ کو اس ٹوئٹ پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا یہاں تک کہ بھارت میں سوشل میڈیا پر ریحانہ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
https://twitter.com/KanganaTeam/status/1356640083546406913?s=20
نریندر مودی کی حامی بالی وڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے ریحانہ کو جواب دیتے ہوئے کسان مظاہرین کو دہشت گرد قرار دیا کہا کہ کوئی بھی اس کے بارے میں بات نہیں کر رہا ہے کیونکہ وہ کسان نہیں ہیں وہ دہشتگرد ہیں جو ہندوستان کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ، تاکہ چین ہماری کمزور ٹوٹی ہوئی قوم کو سنبھال سکے اور امریکہ کی طرح اسے چینی کالونی بنا سکے بیوقوف بیٹھو ، ہم آپ ڈمیوں کی طرح اپنی قوم کو نہیں بیچ رہے ہیں۔
Respect ✊ https://t.co/k7NOstpSK0
— Gippy Grewal (@GippyGrewal) February 2, 2021
دوسری جانب بھارتی اداکار گپی گریوال نے ان کے ٹوئٹ پر ’احترام‘ کا لفظ لکھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ٹوئٹر پر جاری ایک ویڈیو میں کنگنا رناوت نے کہا تھا کہ ان لوگوں نے سارے ملک کو پریشان کردیا ہے یہ لوگ جو خود کو کسان کہتے ہیں یہ دہشت گرد ہیں-
اداکارہ نے کہا تھا کہ سب کے سامنے یہ تماشا لگا ہوا ہے اور دنیا میں ہم مذاق بن گئے ہیں جب دیکھو ہر کوئی احتجاج کرنے لگتا ہے اس ملک کا کچھ نہیں ہونے والا اگر کوئی ملک کو ایک قدم آگے لیکر جاتاہے تو دس قدم پیچھے کردیا جاتا ہے-
بالی وڈ اداکارہ نے کہا تھا کہ لہذا ان تمام لوگوں کو جیلوں میں ڈالا جائے جو اس کسان تحریک کو سپورٹ کررہے ہیں۔