ریاست کے صدر کی گستاخانہ خاکوں کی حمایت پر خواجہ سعد رفیق کا حکومت سے مطالبہ سامنے آ گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں پیرا گون سیکنڈل کیس کی سماعت ہوئی

ن لیگی رکن اسمبلی خواجہ سعد رفیق اورخواجہ سلمان رفیق احتساب عدالت پہنچ گئے ،خواجہ سعد رفیق نے عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرانس کے صدر کے بیان پر او آئی سی کا اجلاس فوری بلایا جائے ،ایک ریاست کے صدر کی گستاخانہ خاکوں کی حمایت اسٹیٹ ٹیررازم ہے،اسلامی برادری کو اختلافات بالائے طاق رکھ کر اس معاملے پر متفق ہونا چاہیے، حکومت کو اسلامی ممالک سے رابطہ کرنا چاہیے

خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردوں نے پھر سر اٹھانا شروع کردیا ہے ،ویسے تو ہم لڑتے رہتے ہیں،لیکن دہشت گردوں کیخلاف ہم سب ایک ہیں، اپوزیشن کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے ،اہم معاملے پر اکٹھے ہوکر بات کرنی چاہیے،حکومت پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس بلاکر صرف اور صرف گستاخانہ خاکوں پربات کرے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قومی سطح پر ہم سب کا ایک ہی موقف ہے

تعلیمی ادارے بند، میٹرک اور انٹر کے امتحانات ہوں گے کب؟ سعید غنی نے کیا بڑا اعلان

کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کو اسلامی ممالک کے سربراہوں سے خود رابطہ کرنا چاہیئے، دفتر خارجہ کو فعال کردار ادا کرنا چاہیئے،

قبل ازیں احتساب عدالت لاہورمیں پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے قیصر امین بٹ کی میڈیکل رپورٹس طلب کرلی،پنجاب بار کونسل کی ہڑتال کے باعث سماعت بغیر کارروائی 11 نومبرتک ملتوی کر دی گئی

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

واضح رہے کہ خواجہ برادران کو 17 مارچ کو سپریم کورٹ نے رہا کرنے کا حکم دیا تھا،خواجہ برادران پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔عدالت نے ریفرنس کے 3 ملزموں ندیم ضیاء، عمر ضیاء اور فرحان علی کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے جنہوں نے پیراگون سوسائٹی میں سادہ لوح شہریوں سے 59 کروڑ کا فراڈ کیا ہے۔

آپ نے بحث مکمل کرنی ہے یا باہر جانا ہے؟ عدالت کے استفسار پر خواجہ سعد رفیق نے کیا کہا؟

لاہور کی احتساب عدالت نے 4 ستمبر کو مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں بے ضابطگیوں پر دائر ریفرنس میں فرد جرم عائد کی تھی۔ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق نے صحت جرم سے انکار کیا تھا۔

میں ملنے گئی تو زرداری وہیل چیئر سے اٹھے، پولیس نے کہا دفعہ ہو جاؤ، آصفہ بھٹو

آصف زرداری کا طبی معائنہ، کونسی بیماری اور ڈاکٹر نے کیا تجویز کیاِ؟

واضح رہے کہ 11 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی، جس کے بعد نیب نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔

وزیراعظم کافیس بک کے بانی مارک زکربرگ سے اسلام مخالف مواد پر فوری پابندی کا مطالبہ

فرانس کے اسلام مخالف بیان پر پاکستان کا بڑا فیصلہ، وزیر خارجہ نے بتا دیا

فرانس کی اسلام دشمنی،پنجاب اور کے پی اسمبلی میں قرارداد مذمت جمع

پاکستان سمیت تمام مسلمان ممالک فرانس کا بائیکاٹ کریں،چودھری پرویز الہیٰ کا بڑا مطالبہ

گستاخانہ خاکوں اورفرانسیسی صدر کے معاملے پر پاکستان کا فرانس سے شدید احتجاج

پاکستان پہلا ملک جس نے فرانسیسی سفیرکو طلب کیا، گساخانہ خاکوں کا مسئلہ کہاں کہاں اٹھائیں گے، طاہر اشرفی نے بتا دیا

گستاخی کے مرتکب افراد کے خلاف کیا کاروائی کی جائے؟ سراج الحق کا سینیٹ میں بڑا مطالبہ

فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کی درخواست پر عدالت کا حکم آ گیا

Shares: