مزید دیکھیں

مقبول

رشتے سے انکارپر لڑکی کے والد کی فحش ویڈیو بنا کرگھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

رشتے سے انکارپر لڑکی کے والد کی فحش ویڈیو بنا کرگھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کلاس فیلو سے شادی نہ ہوئی تو لڑکے نے لڑکی کے باپ کے ساتھ لڑکی بن کر دوستی کی اور نازیبا ویڈیو بنا لیں

ایف آئی اے نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، ایف آئی اے حکام کے مطابق سائبر کرائم لاہور نے کاروائی کی ہے اور شادی کے لئے انوکھی منصوبہ بندی کرنیوالے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کاشف اپنی کلاس فیلو سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن اس کے گھر والوں نے رشتہ دینے سے انکار کر دیا تھا، ملزم نے لڑکی بن کر کلاس فیلو کے والد سے دوستی کی اور موبائل پر بات چیت کے دوران لڑکی کے والد کے ساتھ فحش گفتگو کی اور اسی دوران لڑکی کے والد کی فحش ویڈیوز بھی بنا لیں

ملزم کاشف نے لڑکی کے والد کی فحش ویڈیوز بنا کر اسے بلیک میل کرتے ہوئے کہا کہ اگر بیٹی کا رشتہ نہیں دو گے تو میں یہ ویڈیو وائرل کر دوں گا، لڑکی کے والد نے ایف آئی اے سائبر کرایم میں درخواست دی، سائبر کرائم نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کاشف کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضے سے موبائل فون، ویڈیوز برآمد کر لی گئی ہیں

قبل ازیں ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا کے ذریعے مختلف آن لائن کمپنیوں کو فروخت کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔

قبل ازیں ایف آئی اے سائبر کرائم نے 13 سال سے طالبہ کو ہراساں کرنےپر ملزم گرفتارکر لئے ملزم طالبہ کا رشتہ دار ہے اور 13 سال سے ہراساں کر رہا ہے .طالبہ کا کہنا تھا کہ ملزم نازیبا ویڈیوز بنا کر مسلسل بلیک میل کر رہا ہے ملزم بات نہ ماننے پر ویڈیوز وائرل کرنے کی دھمکیاں دیتا رہا ملزم نےویڈیوز طالبہ کے رشتہ داروں اور یونیورسٹی فیلوز کو شئیر کیں شکایت گزار طالبہ نے ملزم کیخلاف سکرین شارٹس اور ویڈیوز کی صورت میں شواہد فراہم کیے ملزم کو ڈی ایچ اے کی مساج سینٹر سے خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیاملزم نے دوران تفتیش اپنے گناہ کا اعتراف اور شرمندگی کا اظہار کیا ملزم سے ویڈیوز سمیت دیگر مواد برآمد کر لیا ہے،

قبل ازیں ایک اور واقعہ میں سائبر کرائم ونگ نے خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنے والے ملزم کو لاہور سے گرفتار کرلیا ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے مطابق ملزم عبدالرحمٰن متاثرہ خاتون کا محلے دار ہے حکام نے بتایا کہ ملزم کی تین سال پہلے خاتون سے دوستی ہوئی تھی، وہ خاتون کی غیراخلاقی ویڈیوز بناکر اسے بلیک میل کرنے لگا ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے خاتون کی شکایت پر کارروائی کر کے ملزم عبدالرحمٰن کو گرفتار کر لیا

چائلڈ پورنوگرافی کے خلاف سائبر کرائم ونگ ایف آئی اے کا آپریشن جاری

ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

چائلڈ پورنوگرافی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کا کیس، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

چائلڈ پورنوگرافی میں‌ ملوث ملزم گرفتار،کتنی اخلاق باختہ ویڈیوز شیطان صفت کے پاس برآمد ہوئیں

لڑکی کو نازیبا ،فحش تصاویر بھیجنے والا ملزم گرفتار

لڑکی بن کر لڑکوں کی نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار

ایف آئی اے کی کاروائی،بلیک میلنگ میں ملوث دو ملزمان گرفتار

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan