مزید دیکھیں

مقبول

موٹرسائیکل کا ٹائرپھٹ گیا ، ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی

لاہور:تیزرفتاری خطرہ جان، لیکن تقدیر پربھی ایمان ہونا چاہیے، موٹرسائیکل سوارکی غلطی نہیں تھی مگرپھربھی تقدیرغالب آگئی ، اطلاعات کےمطابق فیروز پور روڈ پر تیز رفتار موٹرسائیکل میٹرو بس جنگلے سے ٹکرا گئی، حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

نوازشریف کے معاملات حکومت کی رضامندی سے طئے ہورہے ہیں،نعیم الحق نے حقیقت سے پردہ ہٹا دیا

ذرائع کےمطابق حادثے کے موقع پر موجود ٹریفک وارڈن کاشف کا کہنا ہےکہ حادثہ چلڈرن ہسپتال کے قریب پیش آیا جہاں کلمہ چوک کی طرف جانے والا موٹرسائیکل میٹرو بس جنگلے سے ٹکرا گیا۔ حادثے میں حامد نامی نوجوان موقع پرجاں بحق جبکہ اس کا ساتھی ایاز شدید زخمی ہو گیا، جسے طبی امداد کے لئے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مقامی حکومتوں پر عوامی راج ، پنجاب کا نیا بلدیاتی نظام وجود میں آ گیا

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ موٹر سائیکل کا ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا۔ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی۔جبکہ زخمی ایاز کا علاج معالجہ جاری ہے،

امریکہ جانے والوں کے لیے خوشخبری آگئی