ڈکیتی کے دوران خاتون اور ڈاکو گتھم گتھا

0
25

گلشن اقبال گھرکے باہر ڈکیتی کے دوران خاتون اور ڈاکو گتھم گتھا ہوگئے-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کراچی شہر میں ڈاکوراج ہے، شہریوں کا کوئی پرسان حال نہیں، اور اب تو ڈاکو وارداتوں کے دوران خواتین پر تشدد بھی کرنے لگے ہیں، ایسا ہی واقعہ گلشن اقبال بلاک 13 ڈی ون میں پیش آیا جہاں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے گھر کی دہلیز پر خاتون کو لوٹا اور مزاحمت پر تشدد کا نشانہ بھی بنایا، واقعے کی سی سی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون اپنے گھر داخل ہونے کے لئے دہلیز پر کھڑی ہی ہوئی تو عقب سے آنے والے ڈاکو نے خاتون کی گردن پر ہاتھ رکھا اور چین چھیننے کی کوشش کی، تاہم خاتون نے تھوڑی مزاحمت کی تو ڈاکو نے خاتون کے منہ پر مکے مارے، اور خاتون کے گلے سے چین اتارنے کی کوشش کے دوران منہ پر تھپڑ بھی مارے، اور چین چھین کر اپنے ساتھی کی موٹر سائیکل پر بیٹھ کر باآسانی فرار ہوگئے فوٹیج میں موٹرسائیکل سوار ملزموں کے چہرے واضح ہیں۔

قبل ازیں کراچی بوٹ بیسن تھانے کی حدود بینظٰر پارک اور بلوچ آئسکریم کے قریب تین مزلمان لوگں سے لوٹ مار کررہے تھے اس دورا ملزمان نے ایڈوکیٹ آغا امتیاز سے لوت مار کی کوشش کی تو انہوں نے مزمان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک ملزم موقع پر مارا گیا جبکہ دو ملزمان وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع پر پولیس اور رینجرز کی نفری وہاں پہنچی اور علاقے کو گھیرے یں لے لیا اور معلومات جمع کیں۔ واقعے کافی دیر بعد کراچی پولیس ترجمان کی جانب سے اس واقعے کی تصدیق کی گئی کہ ملزم ایڈووکیٹ کی فائرنگ سے مارا گیا جبکہ اسکے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ لاش کو چھیپا ایمبولیسں کے زریعے جناح اسپتال پہنچایا گیا اور چھیپا حکام کے مطابق ملزم کی شناخت 24 سالہ عبدالکریم ولد جان محمد کے نام سے ہوئی-

جبکہ بوٹ بیسن پولیس نے شہید بے نظیر پارک میں عوام سے بھتہ وصول کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کیا تھا ایس پی کلفٹن ،توحیدمیمن کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ کلفٹن بینظیر پارک میں شہریوں سے پارک انٹری فیس کے نام پر بھتہ وصول کیا جارہا تھابھتہ نہ دینے کی صورت میں فیملی کے ساتھ آنے والے شہریوں پر تشدد کیا جاتا تھا بوٹ بیسن پولیس نے کارروائی کے بعد دو ملزمان کو گرفتار کیاملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفیش جاری ہے،نیوٹاؤن پولیس نے اسٹریٹ کریمنل محمد زبیر ولد لیاقت علی کو گرفتار کر کے 01 ریوالور 32 بور 02برآمد کیا=

علاوہ ازیں سرجانی ٹاؤن سے کم عمر لڑکوں کا ڈکیت گینگ بھی گرفتار ہوا پولیس کے مطابق ملزمان علی عرف سلمان ولد گل باز اور شیر دل ولد گل باز گرفتاری سے کچھ دیر قبل سرجانی کے علاقے سیکٹر 50 سے کائنات نامی راہ گیر خاتون سے اسلحہ کے زور پر لیڈیز پرس چھین کر فرار ہوئے تھے۔

واردات کا مقدمہ الزام نمبر 1709/2021 بجرم دفعہ 392/397 متاثرہ خاتون کی مدعیت میں تھانہ سرجانی میں درج ہے کم عمر ملزمان پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے۔ایس ایچ او سرجانی نے زیرو پوائنٹ کے قریب حکمت عملی سے کاروائی کر کے ملزمان کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، خاتون سے چھینا گیا لیڈیز پرس، 208 گرام چرس اور آئس برآمد۔ملزمان کے زیر استعمال واردات میں استعمال ہونے والی بلا نمبری موٹرسائیکل کو بھی 550 کے تحت قبضہ پولیس میں لے لیا ملزمان نے برآمدہ موٹرسائیکل حب چوکی سے چوری کر کے لانے کا اعتراف کیا۔گرفتار کم عمر ملزمان میں ایک کی عمر 13 سال اور دوسرے کی عمر 16 سال ہے۔

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات الزام نمبر 1719/2021 اور 1720/2021 درج کیا گیا اور گرفتار ملزمان کو اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں شناخت اور تفتیش کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

Leave a reply