کورونا کو شکست دینے کے بعد روبینہ اشرف کی شوبز میں واپسی

0
35

عالمی وبا کورونا وائرس کو شکست دینے والی پاکستانی اداکارہ روبینہ اشرف نے کام شروع کر دیا ۔

باغی ٹی وی :پاکستانی سینئر اداکارہ روبینہ اشرف نے انسٹاگرام پر مداحوں کو اپنے نئے پراجیکٹ سے آگاہ کرنے کے لیے ایک تصویر شیئر کی جو اُن کے نئے آنے والے ڈرامے کے سیٹ کی ہے۔

تصویر شیئر کرتے ہوئے روبینہ اشرف نے لکھا کہ آخر کار کام پر واپسی ہوگئی۔

اُنہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ہیش ٹیگ HappyWorking بھی استعمال کیا اور اس کے ساتھ اُنہوں نے اپنی اسٹوری میں خوشی پر جشن منانے والے ایموجی کا بھی استعمال کیا۔

اس کے علاوہ روبینہ اشرف نے اپنی ایک ویڈیو بھی انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی جس میں وہ سیٹ پر موجود ہیں اور کافی خوش بھی نظر آرہی ہیں-

واضح رہے کہ لیجنڈی اداکارہ تین جون کو کورونا وائرس کا شکار ہوگئی تھیں جس کے بعد انھوں نے خود کر گھر ہی میں قرنطینہ کرلیا تھا۔
بعدازاں یہ خبریں بھی سامنے آئیں کہ ان کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔ان کی طبیعت زیادہ بگڑنے کی بھی خبریں گردش کرتی رہیں جس کے بعد اداکارہ کی بیٹی اور میزبان ڈاکتر عامر لیاقت نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے روبینہ اشرف کی خیریت کی اطلاع دی-

کورونا سے صحت یاب ہونے کے بعد اداکارہ نے مداحوں کو سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے ہسپتال سے ڈسچاتج ہونے کی اطلاع دی اور دعائیہ پیغامات اور نیک خواہشات کے لئے شکریہ ادا کیا-

Leave a reply