وفاق پرچڑھائی کےغیرقانونی اقدام کوروکنا صوبائی حکومتوں کی آئینی ذمہ داری ہے،وزیرداخلہ

0
37
لانگ مارچ،ابتدا آپ نے کرنی ہے،انجام ہمارے پاس ہو گا،وزیر داخلہ کا عمران خان کو پیغام

وفاق پرچڑھائی کےغیرقانونی اقدام کو روکنا صوبائی حکومتوں کی آئینی ذمہ داری ہے،وزیرداخلہ
وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کی زیرصدارت پی ٹی آئی لانگ مارچ اور امن وامان سے متعلق اجلاس ہوا

اجلاس میں پی ٹی آئی دھرنے سے متعلق حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا ،وزیرمملکت داخلہ عبدالرحمان کانجو اوروفاقی سیکریٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھربھی اجلاس میں شریک تھے آئی جی خیبرپختونخوا پولیس معظم جاہ اور چیف سیکریٹری نے اجلاس میں آن لائن شرکت کی ،شرکا نے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کو پی ٹی آئی اجتماع اور سیکیورٹی سے متعلق بریفنگ دی،اجلاس میں وفاق پرممکنہ حملے کی صورت میں آئین اور قانون کی مکمل پاسداری کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی،

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ وفاق پرچڑھائی کےغیرقانونی اقدام کو روکنا صوبائی حکومتوں کی آئینی ذمہ داری ہے وفاق اور اسکی اکائیاں مل کر کسی بھی غیر آئینی اقدامات کو روکنے کی پیش بندی کریں چیف سیکریٹریز یقینی بنائیں کہ کوئی سرکاری ملازم وفاق پر چڑھائی کے منصوبے کا حصہ نہ بنے ،

قبل ازیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ اہم تعیناتیوں سے متعلق فیصلے پر وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنا آئینی اختیار کا استعمال کیا،صدر مملکت عارف علوی کو چاہیے تھا کہ اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرتے، صدر مملکت عارف علوی نےاہم تعیناتیوں سے متعلق معاملے کو سیاسی رنگ دیا صدر مملکت عارف علوی نے وزیراعظم کی جانب سے بھیجی گئی ایڈوائس پر رسمی دستخط کرنے تھے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو لوگوں نے بری طرح مسترد کردیا ہے،پی ٹی آئی کا لانگ مارچ پھر رینگتا رہا اور رینگ مارچ بن گیا،اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی والے راولپنڈی فیض آباد میں دھرنا دینا چاہتے ہیں،لانگ مارچ میں 500 لوگ ہوتے تھے اور یہ کہتے تھے کہ لاکھوں کا سمندر ہے اگر پی ٹی آئی نے راستے بند کرنے کی کوشش کی تو وفاقی حکومت ایکشن لے گی،

دوسری جانب حکومت کے خلاف تحریک آخری مرحلے کے لیے پی ٹی آئی نے منصوبہ بندی کر لی، پی ٹی آئی کے قافلے 25 اور 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچیں گے،پی ٹی آئی شرکاریلی کی بجائے قافلوں کی صورت میں راولپنڈی روانہ ہوں گے، لاہور سے پی ٹی آئی کے قافلے 26 نومبر کی صبح 9 بجے روانہ ہوں گے،ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ، ٹکٹ ہولڈرز قافلوں کی صورت میں روانہ ہوں گے، قافلوں کی قیادت تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کی اعلیٰ قیادت کرے گی،جنوبی پنجاب اور دور دراز سے قافلے 25 نومبر کی شام کو راولپنڈی پہنچیں گے، قافلوں کے قیام و طعام کے لیے اقبال پارک میں خیمہ بستی قائم کی جائے گی،

خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر جلسوں میں استعمال کیا جا رہا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات

وہ کون ہے جس نے احسان فراموش عمران خان کیلیے ملک کی بقا کی خاطر سب کچھ کیا؟

اسلام آباد انتظامیہ نے عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو پریڈ گراؤنڈ میں لینڈنگ کی اجازت دینے سے انکارکر دیا

کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

Leave a reply