پنجاب میں روٹی کی قیمت میں کمی

روٹی کی قیمت کم کرکے 16 روپے مقرر کر دی گئی
0
130

لاہور سمیت پنجاب میں عوام کے لیے روٹی کی قیمت کم کرکے 16 روپے مقرر کر دی گئی۔

باغی ٹی وی : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ’’الحمدُللّہ، حکومت پنجاب نے آج سے روٹی کی قیمت کم کر کے 16 روپے فی روٹی مقرر کر دی ہے پنجاب کے تمام اضلاع اور متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ اس فیصلے پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آٹے کی قیمت میں کمی کے بعد روٹی کی قیمت میں بھی کمی کرنے کی ہدایت کی تھی،پنجاب میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 500 روپے کی کمی کے بعد 2800 سے کم ہو کر 2300 روپے کا ہوگیا ہے۔

چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے بتایا ہے کہ گندم کی قیمت میں کمی کی وجہ سے آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں کمی آئی ہے وزیراعلیٰ پنجاب نے آٹے کی قیمت میں کمی کے بعد امید ظاہر کی تھی کہ آٹے کے بعد روٹی کی قیمت بھی کم ہو گی دوسری جانب منڈیوں میں پنجاب کی گندم بھی آنا شروع ہو چکی ہے جس کے بعد 20 کلو آٹے کے تھیلے میں تقریباً 300 روپے مزید کمی متوقع ہے۔

Leave a reply