وزیراعلٰی پنجاب کا روٹی کی قیمت کم کرنے کا حکم، صدر آل پاکستان نان بائی ایسوسی ایشن کا انکار،صدر لاپتہ ہو گئے
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گزشتہ روز کہا تھا کہ روٹی کی قیمت 16 روپے اور نان کی 20 روپے مقرر کی گئی ہے، پنجاب بھر میں اس قیمت پر نان اور روٹی ملے گی، اس نوٹفکیشن پر فوری عمل کروایا جائے،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ الحمدُللّہ، حکومت پنجاب نے آج سے روٹی کی قیمت کم کر کے 16 روپے فی روٹی مقرر کر دی ہے۔ پنجاب کے تمام اضلاع اور ممتعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ اس فیصلے پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف نے دعا کی کہ اللّہ ربّ العزت عوام کے لیے مزید آسانی فرمائے،
وزیراعلیٰ کے حکم پر پنجاب بھر کے ڈی سی نے اپنے اضلاع میں نوٹفکیشن پر عمل کروانا شروع کیا تو وہیں آل پاکستان نان بائی ایسوشی ایشن نے قیمتیں کم کرنے سے انکار کر دیا، صدر روٹی نان ایسوسی ایشن شفیق قریشی کی طرف سے روٹی نان کی قیمت کم نہ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، ویڈیو پیغام میں شفیق قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے چھٹی والے دن خود ساختہ نوٹفکشین جاری ہوئے ہیں،انکو مد نظر رکھتے ہوئے تمام نابنائی حضرات کے لئے پیغام ہے کہ آٹے کے ریٹ جو نیچے ہیں دوماہ قبل آٹا مہنگا ہوا تھا، ڈی سی آفس میں ہونیوالی میٹنگ کے مطابق روٹی 20 اور نان 25 روپے کا ہی ہو گا، ہم انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کریں گے، اگر زبردستی فیصلہ مسلط کیا گیا تو پنجاب بھر میں احتجاج کریں گے، ہمیں گیس مل نہیں مل رہی، بجلی کے بل بڑھ چکے ہیں،تمام اشیا دو سو فیصد مہنگی ہو چکی ہیں، اتوار والے دن خودساختہ نوٹفکیشن جاری ہوا، ہم اسکو مسترد کرتے ہیں، ہم نے عید کے بعد نئے ریٹ مقرر کرنے تھے لیکن انہوں نے ہمیں پریشان کر دیا، اب ہم اسی طرح جواب دیں گے تمام اضلاع میں وزن اوپر ہو، ریٹ پر انتظامیہ جیسے کرے گی ویسا جواب دیں گے،
روٹی اور نان کی قیمتوں میں کمی پر ردعمل دینے کے بعد آل پاکستان نان بائی ایسوسی ایشن کے صدر شفیق قریشی لاپتہ ہو گئے ہیں، شفیق قریشی کے بیٹے حمزہ قریشی نے ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ شب ایک بجے تین نامعلوم افراد آئے اور والد کو ساتھ لے گئے، میرے والد کوکہاں لے کر گئے، کوئی معلومات نہیں، جب ہم نے ان افراد سے پوچھا تو انہوں نےکہا کہ ہم تھانہ نیوٹاؤن سے آئے ہیں،ابھی تک میرے والدکا پتہ نہیں وہ کہاں ہیں، انکے نمبر بھی بند جا رہے ہیں.
بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو
حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے
حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان
میں آپکی بیویوں کے کرتوت بتاؤں گی، حریم شاہ کی دو سیاستدانوں کو وارننگ
حریم شاہ کے ہاتھ میں شراب کی بوتلیں اور….ویڈیو وائرل
سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری
سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا
روٹی و نان کی قیمتوں میں کمی سے غریب عوام کو ریلیف ہوگا۔ملک صہیب احمد بھرتھ
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے روٹی و نان کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام دوست فیصلہ کیا۔ ان خیالا ت کا اظہار صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے کیا۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا روٹی 100 گرام 16 روپے اور نان 120 گرام 20 روپے کی قیمت پر فراہم کرنا غریب دوست اقدام ہے۔حکومت پنجاب مہنگائی سے عوام الناس کو ریلیف دینے کیلئے شبانہ روز کام کررہی ہے۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے روٹی و نان کی قیمتوں میں تاریخی کمی کی گئی ہے اور روٹی و نان کی قیمتوں کو پانچ سال قبل والی قیمتوں پر کر دیا ہے۔ صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ روٹی و نان کی قیمتوں میں کمی سے غریب عوام کو ریلیف ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں عوام دوست اقدامات کاسلسلہ جاری رہے گا۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومتوں کی طرح ہم صرف باتوں اورعوؤں تک ہی محدود نہیں ہیں بلکہ دن رات عوام کی خدمت کیلئے کام کررہے ہیں اور حکومت پنجاب کے اقدامات کے ثمرات عوام تک پہنچنے شروع ہو چکے ہیں اور ہر آنے والے دن کے ساتھ مہنگائی کی چکئی میں پسی عوام کیلئے خوشخبریوں کا دور شروع ہو گا.
روٹی اور نان کی نوٹیفائیڈ قیمتوں پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے وزیر خوراک کے چھاپے
پنجاب میں سستی روٹی کی فراہمی کا مشن، وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے سوموار کو فیلڈ میں مصروف دن گزارا۔ روٹی اور نان کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد نئی نوٹیفائیڈ قیمتوں پر فراہمی یقینی بنانے کیلئے وزیر خوراک نے شہر کے مختلف علاقوں میں مارکیٹس پر چھاپہ مارا۔ اس دوران ساندہ، اسلام پورہ، راجگڑھ اور انارکلی کے علاقوں میں مہنگی روٹی اور نان بیچنے پر 8 افراد موقع سے گرفتار کیے گئے اور پرچے درج کر کے دکانیں سیل کر دی گئیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خوراک پنجاب کا کہنا تھا کہ ہر روز، صبح شام فیلڈ میں نکلوں گا اور کسی کو مہنگی روٹی نہیں بیچنے دیں گے۔ بلال یاسین نے کہا کہ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 500 روپے کمی کی گئی ہے۔ آٹے کی قیمتوں میں کمی کے مثبت اثرات عوام تک منتقل ہونے چاہئیں۔ انتظامیہ یقینی بنائے کہ تمام علاقوں میں روٹی 16 روپے اور نان 20 روپے میں فروخت ہو۔ بلال یاسین نے ہدایت کی کہ درست قیمت کیساتھ روٹی اور نان کا وزن بھی پورا ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ تمام دکانوں میں پرائس لسٹ واضح طور پر لازمی آویزاں ہونی چاہئے۔ وزیر خوراک نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ دفاتر سے باہر نکلیں اور نوٹیفائیڈ قیمتوں پر روٹی، نان کی دستیابی ہر صورت یقینی بنائیں۔