رائل نیوی میں بطور کیپٹن تعینات ہونیوالی پاکستانی نژاد پہلی مسلم خاتون عاصم اظہرکی رشتے میں کیا لگتی ہیں؟

0
47
رائل نیوی میں بطور کیپٹن تعینات ہونیوالی پاکستانی نژاد پہلی مسلم خاتون عاصم اظہرکی رشتے میں کیا لگتی ہیں؟ #Baaghi

پاکستان میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکار عاصم اظہر نے انکشاف کیا ہے کہ رائل نیوی میں بطور کیپٹن تعینات ہونے والی پاکستانی نژاد پہلی مسلم خاتون دُردانہ انصاری گلوکار کی خالہ ہیں-

باغی ٹی وی : سمجای رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گلوکار عاصم اظہر نے اپنے ٹوئٹ میں دردانہ انصاری کے ساتھ تصاویر شئیر کیں اور انکشاف کیا کہ وہ رشتے میں ان کی خالہ لگتی ہیں-


اپنے ٹوئٹ میں عاصم اظہر نے لکھا کہ آج کا دن نہ صرف میرے اور میرے اہل خانہ کے لئے ، بلکہ پوری قوم کے لئے قابل فخر لمحہ ہے-

گلوکار نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ دُردانہ انصاری او بی ای ، خود ملکہ برطانیہ کی منظوری سے برطانوی رائل نیوی کے کیپٹن کی حیثیت سے دنیا کی پہلی مسلمان اور پاکستانی خاتون بن گئیں ہیں-

عاصم اظہر نے دل والے ایموجی کا ستعمال کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے آپ پر فخر ہے خالہ جان۔


عاصم اظہر کی ٹوئٹ کے جواب میں دردانہ انصاری نے لکھا کہ بیٹا عاصم مین یہ اعزا حاصل کر کے خود کو بہت خوش قسمت محسوس کرتی ہوں مجھے اپنے والدین کی دعاوں ، اللہ تعالیٰ، ملکہ الزبتھ دوم اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہماری قوم ، حقیقی لوگ جو ہم پر یقین رکھتے ہیں کی طرف سے بڑے پیمانے پر اعانت کی گئی ہے۔ مجھے آپ پہ فخر ہے.

واضح رہے کہ پاکستانی نژاد خاتون دُردانہ انصاری برٹش رائل نیوی کی کیپٹن بن کر دنیا کی پہلی مسلمان خاتون بن گئیں ہیں جن کو ملکہ برطانیہ نے رائل نیوی میں کیپٹن مقرر کیا ہے۔

دردانہ انصاری ایک انٹر پرینیؤر اور خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی سماجی کارکن ہیں 2012 میں انہیں مسلمان خواتین کی ترقی کے لیے پروگرام تشکیل دینے پر برطانیہ کی جانب سے آرڈر آف دی برٹش امپائر(او بی ای) سے نوازا گیا۔

پاکستانی نژاد دُردانہ انصاری رائل نیوی کی کیپٹن بننے والی مسلم دنیا کی پہلی خاتون بن گئیں

Leave a reply