روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں کتنی رقم موصول ہو چکی؟ وزیراعظم نے بتا دیا

0
98

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں کتنی رقم موصول ہو چکی؟ وزیراعظم نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں موصول ہونے والے فنڈز ایک ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں اپنے پاکستانی تارکین وطن کا شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے بڑھ چڑھ کرحصہ لیا اورساتھ ساتھ سٹیٹ بنک آف پاکستان اور بنکوں کی کاوشوں کو بھی سراہتا ہوں جنہوں نے قلیل مدت میں یہ اہم سنگ میل عبور کیا ہے

سمندرپارپاکستانیوں کی سہولت کیلئے متعارف کردہ روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کے زریعہ ترسیلات زرکا حجم 1 ارب ڈالرسے تجاوزکرگیاہے ۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 7 ماہ کے عرصہ میں سمندر پارپاکستانیوں کی جانب سے روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے ذریعہ ارسال کردہ رقوم کاحجم 1 ارب ڈالرسے تجاوز کرگیاہے۔ ترجمان کے مطابق کہ روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کے حوالہ سے سمندرپارپاکستانیوں کے غیر معمولی ردعمل پرشکریہ کے اظہار کیلئے تقریب منعقد کی جائیگی جس میں سمندر پار پاکستانیوں کیلئے نئی مصنوعات کا اعلان بھی کیا جائیگا۔

مولانا فضل الرحمان کے لئے جیل تیار،کہاں رکھا جائے گا؟ خبر نے کھلبلی مچا دی

پروڈکشن آرڈر والے کہاں ہیں،ان کو ایوان میں لایا جائے. ینل آف چیئر

اگر ہتھیار استعمال کرتے تو یہ تھوڑے سے تھے، زرداری نے اسمبلی میں ایسا کیوں کہا؟

ہمیں پروڈکشن آرڈرز کی کوئی ضرورت نہیں، آصف زرداری

مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

نواز شریف ہوٹل کیوں گئے تھے؟ حسین نواز نے ایسا انکشاف کہ ن لیگی رہنما دنگ رہ گئے

نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیوں نہیں کی؟ راجہ بشارت نے کیا اہم انکشاف

مشکوک خاتون دنیا کو بتا رہی ہے کہ پاکستانی ایک جنسی درندہ قوم ہیں.شاہ اویس نورانی

رحمان ملک ان ایکشن، الزامات پر سینتھیا کو 50 ارب ہرجانے کا دوسرا نوٹس بھجوا دیا

ق لیگ تو صرف سامنے تھی،حکومت ختم کرنے کی یقین دہانی کس نے کروائی تھی، مولانا فضل الرحمان

مولانا کر رہے ہیں حکومت کے خلاف بہت بڑی تیاری،کن وزراء کا چاہتے ہیں استعفیٰ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

بلاول صاحب،دوسرے صوبہ سے لاڑکانہ یا نواب شاہ کا ڈی سی لگا کر دکھائیں،کراچی کے ساتھ دشمنی کیوں؟ رضا ہارون

نیب پراسیکیوٹر عدالت کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتے،ڈی جی نیب پیش ہوں، احتساب عدالت

ترجمان کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں نے مارچ میں ان اکاونٹس کے ذریعہ 212 ملین ڈالر جبکہ اپریل میں 194 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ارسال کیا ہے فروری میں روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے زریعہ سمندر پارکام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں نے 176 ملین ڈالر کا زر مبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔ حکومت کی ہدایت پر سٹیٹ بینک نے گزشتہ سال ستمبرمیں سمندر پار پاکستانیوں کیلئے اس سہولت کا آغاز کیا روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے ذریعہ سمندر پار پاکستانیوں  نے 9 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جس کے بعد ماہانہ بنیادوں پران اکاونٹس کے ذریعہ ترسیلات زرملک ارسال کرنے کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔گزشتہ سال کے اختتام پرروشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے زریعہ سمندرپارکام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں کی ترسیلات زر کا حجم 250 ملین ڈالر تک پہنچا جنوری میں سمندر پار پاکستانیوں نے ان اکاونٹس کے زریعہ 168 ملین ڈالرکا زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا

Leave a reply