حکمرانو! سن لو اگر کشمیر پر دھماکہ دار پالیسی نہ اپنائی تو قوم تمہارا دھماکہ کردے گی،کوتاہی برداشت نہیں، عبداللہ گل

0
30

اسلام آباد: حکمرانوں اگر کشمیر پر دھماکہ دار پالیسی عوام کی امنگوں کے مطابق نہ اپنائی گئی تو قوم پالیسی سازوں اور آپکا دھماکہ کر دیگی۔ان عوامی خیالات کااظہار تحریک جوانان پاکستان وکشمیرکے سربراہ ، سابق سربراہ آئی ایس آئی جنرل حمید گل کے صاحبزادے عبداللہ گل نے وزیراعظم عمران خان اور دوسرے ذمہ دار پالیسی سازوں کے نام اپنے پیغام میں کیا

عبداللہ گل نے اسلام آباد والوں کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم اور جبر کے نئے سلسلے کو 41 روز ہوگئے ، قوم پوچھتی ہے کہ بیان بازی کےعلاوہ کیا کچھ کیا ، قوم پوچھتی ہے کہ کیا بھارت کا فضائی راستہ بند کیا ، بھارت سے تجارتی لین دین منقطع کیے ، کیا پاکستان کے راستے سے بھارت جو اربوں ڈالرز کی تجارت کررہا ہے کیا اس کو بند کیا

عبداللہ گل نے حکمرانوں‌ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیا ہورہا ہے کہ ایک طرف بھارت کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہاہے اور ہمارے حکمران صرف بیان دے کر سمجھتے ہیں‌کہ ان کا فرض ادا ہوگیا ہے ، کیوں بھارتی سفارتخانہ بند نہیں‌ کیا گیا،پاکستان میں بھارتی مصنوعات کی بھرمار ہے اس پر پابندی کیوں نہ لگائی گئی ، پاکستانی قوم پوچھتی ہے کہ بھارتی فوج پاکستانی سرحدوں کی طرف بڑھ رہی ہے اسلام اباد والوں نے کیا حکمت عملی اپنائی ہے ،

جنرل حمید گل کے فرزند ارجمند عبداللہ گل نے حکمراںوں اور پالیسی ساز اداروں کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ تمہیں کیا ہوگیا کہ ایک طرف کشمیر پر پاکستان سفارتی جنگ کے دعوے کررہا ہے تو پھر کیوں نہ افغان ثالثی کو کشمیر سے مشروط کیا گیا ، کیا پاکستان کے پاس یہ بہترین موقع نہیں‌ہے کہ وہ افغان مسئلے پر کشمیر کاز کا بھرپور استعمال کرے

عبداللہ گل نے عمران خان سے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ وہ بتائیں کہ کیا اگر اسلام آباد پر بھارت نے قبضہ کیا ہوتا تو تب بھی یہی صاحب اقتدار کا رویہ ہوتا؟کیوں قوم کو دھوکے میں رکھا جارہاہے، قوم نتیجہ مانگتی ہے یہ بیان بازی اور کشمیر پر دوغلی پالیسی کو پسند نہیں‌کرتی

تحریک جوانان پاکستان وکشمیر کے سربراہ عبداللہ گل نے اپنے پیغام میں کہا کہ عجیب معاملہ ہے کہ خان صاحب کے دورہ امریکہ کے بعدکشمیر دولخت ہوا ، اور دوسری طرف یہ حالات پیدا کیے جارہے ہیں کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں ہونے لگی ہیں،دینی لوگوں پر پابندیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ، کیا یہ ہے ہماری خارجہ پالیسی کہ ہم ایک طرف بڑے بڑے دعوے کرتے ہیں‌تو دوسری طرف اپنے ہی دعوں کے برعکس کام بھی کرتے ہیں

عبداللہ گل نے عمران خان کوآڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جناب آپ قوم کو کیا سمجھتے ہیں ، بتائیں کہ وہ کونسا ورلڈ کپ ہے جس کی جیت سے قوم ناواقف ہے اور کیوں؟عبداللہ گل نے کہا کہ اب وقت سستی اور کاہلی کا نہیں ، اب سیاسی بیان بازی نہیں‌ہونی چاہیے ، اب کشمیر کو حقیقی طور پر بھارت کی غلامی سے نجات دلانی چاہیے ، جس کے لیے قوم تو تیار ہے مگر آپ فی الحال تیار نظر نہیں آتے ، خدارا کشمیریوں پر رحم کرو

Leave a reply