روپے کی قدر میں کمی؛ ڈالر 220 روپے سے تجاوز کرگیا

0
37

روپے کی قدر میں کمی؛ ڈالر 220 روپے سے تجاوز کرگیا

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور ڈالر 29 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ایک ڈالر کی قیمت 220 روپے ہوگئی ہے۔ خیال رہے کہ ڈالر کی قدر میں یہ مسلسل ساتویں روز اضافہ ہے۔ دوسری جانب ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 750 روپے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 49 ہزار 50 روپے پر پہنچ گئی، دوسری جانب گزشتہ روز بھی ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 950 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

علاوہ ازیں گزشتہ دنوں ڈالر مزید مہنگا ہو کر 235 روپے کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔ امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری رہا تھا۔ انٹربینک میں ڈالر 68 پیسےمزید مہنگا ہوگیا تھا۔ فاریکس ڈیلرزایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر 235 روپےکی سطح پرٹریڈ ہورہا تھا۔ اس سے قبل بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا تھا انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 4 پیسے مہنگا ہوکر234روپے32 پیسے کا ہوگیا تھا۔ ڈالر2روپے 10 پیسے اضافے کے بعد 231 روپے92 پیسے پر بند ہوا تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
جنرل قمر جاوید باجوہ بطور آرمی چیف اور سیکیورٹی چیلنجز ، بقلم: شکیل احمد رامے
امریکہ پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت داری چاہتا ہے،امریکی محکمہ خارجہ
روس سے قریبی تعلقات کے الزام میں جرمنی کے سائبر سیکیورٹی چیف برطرف

Leave a reply