روپے پر دباؤ عارضی، حالات معمول کی جانب کب تک آئیں گے، وزیراعظم نے بتا دیا

روپے پر دباؤ عارضی، حالات معمول کی جانب کب تک آئیں گے، وزیراعظم نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کسانوں کیلئے کسان پورٹل کا افتتاح کر دیا ہے

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کہ ملک کے محنت کش طبقے میں مزدور اور کسان شامل ہیں جو سارا سال دعا کرتے ہیں کہ موسم ٹھیک رہے اللہ محنت کش اور مظلوم طبقے کی آواز براہ راست سنتا ہے میرے نزدیک محنت کش طبقے کو خوش کرنا اللہ کو خوش کرنا ہے ہماری حکومت کسانوں کی مشکلات کوحل کرنا چاہتی ہے ہم نے اپنی جماعت کا نام پاکستان تحریک انصاف اسی لئے رکھا کیوں کہ انصاف کمزور کو چاہئے ہوتا ہے بڑا آدمی تو خود کو قانون سے بالا تر سمجھتا ہے تمام جائزوں سے علم ہوتا ہے کہ چھوٹا کسان جب مارکیٹ سے کوئی چیز خریدنے جاتا ہے تو اسے بڑے کسان کی نسبت چیز مہنگی ملتی ہے اور جب وہ بیچارہ اپنی چیز بیچنے کیلئے جاتا ہے تو اسے کم قیمت دی جاتی ہے اسے قرض بہت زیادہ سود پر ملتا ہے اس طرح وہ ہر طرف سے مار کھاتا ہے وہ محنت بھی کرتا ہے اور زیادہ مشکلات بھی برداشت کرتا ہے ہم کسانوں کی مدد کریں گے کسان کارڈ سے چھوٹے کسانوں کو براہ راست سبسڈی ملے گی کسانوں کی فصلوں کی انشورنس ہو گی جس سے بینک انہیں بلا خوف و خطر قرضے دیں گے ۔

وزیر اعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہیلتھ انشورنس لائے ہیں جو خیبرپختونخوا کے بعد پنجاب کے ہر خاندان کو دی جا رہی ہے اس کے علاوہ گلگت ، آزاد کشمیر جہاں ہماری حکومت ہے وہاں بھی ہر خاندان کے پاس ہیلتھ انشورنس کارڈ ہوگا جس کے ذریعے دس لاکھ روپے کا علاج کرایا جا سکتا ہے ہماری درآمد 53فیصد تک بڑھ چکی ہے ، روپے پر دباؤ عارضی ہے جب یہ لہر گزر جائے گی تو حالات معمول کی جانب آ جائیں گے ہم نے 40لاکھ ٹن گندم درآمد کی چینی ،پام آئل اور دالیں درآمد کیں جس کے باعث دباؤ بڑھا ہم اب سویابین پر تجربات کر رہے ہیں زیتون کی کاشت ہو رہی ہے جو کچھ عرصہ کے بعد اپنا پھل دیں گے ان سے درآمدات میں کمی آئے گی جس سے روپیہ مستحکم ہو گیا سی پیک میں زراعت کو شامل کیا گیا ہے ، چین کی ٹیکنالوجی سے مدد لے رہے ہیں ، چین نے ریگستان میں بھی فصلیں اگا لی ہیں ہم نے بھی اپنا ذہن استعمال کرنا ہے جو آج تک نہیں کیا

یونیورسٹی میں گینگ ریپ ، اطلاع کے باوجود انتطامیہ معاملہ دبا گئی، ویڈیو وائرل

سلام آباد کی بڑی یونیورسٹی میں طالب علم سے اجتماعی زیادتی: طالب علم نے مقدمہ درج کرانے سے انکارکردیا

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

درندگی کا نشانہ بننے والی بچی کے والد نے کیا حکومت سے بڑا مطالبہ

جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

ناجائز تعلقات سے منع کرنے پر بیوی نے شوہر کو مردانہ صفت سے محروم کر دیا

لاہورپولیس کا نیا کارنامہ،نوجوان کو برہنہ سڑکوں پر گھمایا، تشدد سے ہوئی موت

خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کرنے والے دوملزمان گرفتار

واش روم میں نہاتی خاتون کی موبائل سے ویڈیو بنانے والا پولیس اہلکار پکڑا گیا

گھناؤنا کام کرنیوالی خواتین پولیس کے ہتھے چڑھ گئیں

پشاور کی سڑکوں پر شرٹ اتار کر گاڑی میں سفر کرنیوالی لڑکی کی ویڈیو وائرل

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں جنسی ہراسانی کے واقعات،انتظامیہ کا ملزمان کے ساتھ گٹھ جوڑ

حکو مت نے کسانوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا فیصلہ کیا ہے پاکستان سیٹیزن پورٹل پرکسانوں کے لئے خصوصی کیٹیگری آلاٹ کی گئی ہے، وزیر اعظم کی ہدایت پر کسانوں کے مسائل کے حل کے لیے صوبائی حکومتوں کو خصوصی ہدایت کی گئی ہے، وزیراعظم کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ افسران کسانوں کی شکایات کے فوری حل کے لیے اقدامات کریں ،وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سرکاری افسران کسانوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے،وزیر اعظم ڈیلیوری یونٹنے تمام صوبائی حکومتوں کو مراسلہ جاری کر دیا ،کسان اپنے مسائل براہ راست سیٹیزن پورٹل پر درج کروا سکیں گے،کسانوں کو سرکاری دفاتر کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے۔مراسلے میں کہا گیا کہ چیف سیکریٹریز کسانوں کے مسائل کے حل پر افسران کی سہ ماہی کارکردگی رپورٹ مرتب کریں،تمام صوبوں میں کسانوں کے مسائل کے لئے 123 سرکاری افسران کو زمہ داریاں تفویض کر دی گئی خیبر پختونخواہ کے 43 پنجاب کے 57 افسران کو زمہ داری دی گئی ہے بلوچستان 12 سندھ 4، وفاق 4،آزادکشمیر2اور گلگت میں 1 سرکاری افسر کو زمہ داری سونپ دی گئی،کسان کارڈ ،کھاد، بیج، پانی کی چوری، فصل، اجناس کی قیمتوں پر شکایات درج کروا سکیں گے، کیڑے مار دوائیاں اور دیگر 52مسائل کا ادراک بروقت ممکن ہو سکے گا۔کسانوں کی آگاہی کے لیے ضلعی سطح پر مہم بھی چلائی جائے،

Comments are closed.