سمندرکی تہہ میں رہنے والی مچھلیاں یا شیطان ؟روسی ماہی گیرکی خصوصی رپورٹ

0
48

ماسکو:اللہ تعالیٰ‌نے بےشمارمخلوقات پیدافرمائی ہیں‌ جن میں‌سےانسان صرف 40 سے 50 فیصد تک واقف ہوسکا باقی ایسی مخلوقات بھی ہیں جس کے بارے میں‌انسان کوابھی علم نہیں‌، ہاں وقت کے گزرنے کےساتھ ساتھ علم میں‌اضافہ ضرور ہوتا رہتا ہے، جیسے کہ روس کے ایک ماہی گیر نے ناروے اور بارینٹ سمندر اور بحر اوقیانوس کے ساحل سے آنے والی کچھ کریپیسٹ مخلوق کی پریشان کن تصاویر شیئر کیں ہیں۔

https://www.instagram.com/p/B3V4oAlA_th/

تفصیلات کے مطابق مرمانسک سے تعلق رکھنے والا رومن فیڈورسوف ،(ٹرالر)جہاز پر کام کرتا ہے اور باقاعدگی سے اجنبی سمندری مخلوقات کا سامنا کرتا ہے۔برسوں سے روسی ماہی گیر اپنی عجیب و غریب کھینچی ہوئی تصویریں کو سوشل میڈیا پر شیئر کررہا ہے۔

https://www.instagram.com/p/B3bEiNZo85k/

فیڈورسوف جن جہازوں پر کام کرتا ہے ان پر کمرشل مچھلی جیسے کوڈ ، ہیڈاک اور میکریل کو پکڑنے کا کام سونپا جاتا ہے۔ان مچھلیوں کے علاوہ اسے بہت سی عجیب و غریب قسم کی مچھلیوں اور دیگر سمندری مخلوق کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

https://www.instagram.com/p/B3laAaJIXqx/

ماہی گیر جب سمندر میں مچھلیاں پکڑنے کے لئے جال پھینکتے ہیں تو جال میں خوبصورت مچھلیوں کے ساتھ ساتھ اس طرح کی عجیب قسم کی مچھلیاں بھی سامنے آتی ہیں۔ پھر رومن فیڈور سوف ان مچھلیون کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پر شیئر کرتا ہے جسے لوگ بہت سراہتے ہیں۔https://www.instagram.com/p/B3vsOs_oJzj/

https://www.instagram.com/p/B1u3kg0AWwf/

فیڈورسوف نے مرمانسک میں میرین یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی تھی اور وہ مچھلیوں کی شناخت اور دیگر سمندری مخلوقات کے بارے میں باخوبی جانتا ہے۔ انہیں پکٹرنے کے بعد ان پر تحقیق بھی کرتا ہے ۔

https://www.instagram.com/p/B1nJm6TgYnZ/

اپنے گہرے سمندر کی کھوجوں کے بارے میں زمینداروں کو آگاہ کرنے کی کوشش میں ، فیڈورسوف باقاعدگی سے ، آبی جغرافیوں کے بارے میں تصاویر اور معلومات عام طور پر ، پیروکاروں کو ٹویٹر اور انسٹاگرام (rfedortsov_official_account) کے ذریعے بتاتا ہے۔

https://www.instagram.com/p/B1IOXyeAThG/

Leave a reply