راولپنڈی میں بھی پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے خلاف بینرز لگ گئے

0
35

راولپنڈی اور گجرات میں بھی پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے خلاف بینرز لگ گئے ہیں.

تحریک انصاف کا لانگ مارچ اسلام آباد کی جانب گامزن ہے، تاہم مختلف شہروں میں عوام اس لانگ مارچ کی وجہ سے تنگ بھی ہورہے ہیں۔ گزشتہ روز پی ٹی آئی کا لانگ مارچ گوجرانوالہ پہنچا تو وہاں عوام کی جانب سے بینرز لگادیئے گئے تھے، جن پر درج تھا کہ عوام پریشان ہیں، اسکول بند ہونے کی وجہ سے بچوں کی تعلیم کا حرج ہورہا ہے۔

آج وزیراعلیٰ پنجاب اور عمران خان کے اتحادی پرویز الہیٰ کے شہر گجرات میں بھی پی ٹی آئی مارچ کی آمد سے قبل عمران خان کے خلاف مختلف چوکوں پر بینر آویزاں کردیئے گئے ہیں۔ پی ٹی آئی کا مارچ کل گجرات پہنچے گا، تاہم کی آمد سے قبل سڑکوں پر جو بینرز آویزاں کئے گئے ہیں ان پر گھڑی چور کے نعرے درج، توشہ خانہ کے تحائف کی تصاویر بھی لگائیں گئی ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ امریکہ میں بینکوں اور نجی کمپنیوں سے بھتہ و تاوان لینے میں غیر معمولی اضافہ
حکومت کا عالمی بینک کے ساتھ 50 کروڑ ڈالر کے معاہدہ
گھر میں شوہر کی خدمت بیوی کی ذمہ داری نہیں ہے،مصری عالم دین کا فتوی
شادی کے 4 ماہ بعد بیوی شوہر کے لاکھوں روپے اور زیورات چُرا کر فرار
دوسری جانب اسلام آباد کے جڑواں شہر راولپنڈی میں بھی اسی طرح کے بینرز آویزاں کردیئے گئے ہیں، جن پر مارچ سے ہونے والے تعلیمی و کاروباری نقصانات کا ذکر کیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے مارچ کیخلاف شہر کی مختلف شاہراؤں پر بینرز سول سوسائٹی کی جانب سے لگائے گئے ہیں۔ بینرز پر تحریک کیا گیا ہے کہ ’’خدارا ملک کو چلنے دو‘‘ راولپنڈی کے شہری پی ٹی آئی مارچ سے تنگ۔ ’’مجھے پڑھنا ہے، اسکول کیوں بند کیا؟‘‘ ’’معیشت کو چلنے دو‘‘۔ بینرز راولپنڈی کے مری روڈ پر کمیٹی چوک سے فیض آباد تک لگائے گئے ہیں۔

Leave a reply