رحیم یار خان اہم اجلاس میں اشیاء خور ونوش کی نئی قیمتیں مقرر کر دی گئیں

0
30

نمائندہ باغی ٹی وی)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیر صدارت اہم اجلاس میں اشیاء خور ونوش کی نئی قیمتیں مقرر کر دی گئیں۔اجلاس میں ایم این اے چوہدری جاوید اقبال وڑائچ، ایم پی اے چوہدری محمد شفیق نے خصوصی طور پر شرکت کی۔درج ذیل اشیاء خور ونوش کی قیمتوں کا از سر نو تعین کیا گیا ان میں دال چنا (موٹی)125روپے فی کلو، دال چنا (باریک)110، بیسن 116، دال مسور (امپورٹڈ)موٹی90، دال ماش (دھلی ہوئی)ایس کیو148، دال مسور(باریک)103، دال مونگ148، چنا سفید(9mm)133، چنا سفید (باریک)105، چاول باسمتی(پرانا سپرکرنل)103، چاول(اری6)50روپے، دال ماش خرمی168، گوشت(چھوٹا)700، گوشت (بڑا)350، دودھ75اوردہی کا ریٹ85روپے فی کلو گرام مقرر کیا گیا جبکہ روٹی100گرام6روپے، نان8روپے میں فروخت ہو گی، انڈے، برائلرگوشت، سبزی و فروٹ وغیر کے نرخ مارکیٹ کمیٹی کے جاری کردہ ہونگے جبکہ چینی70روپے کلو فروخت کی جائے گی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے کہا کہ نئی قیمتوں کا تعین ارکان پارلیمنٹ،تاجر برادری، سول سوسائی، اوپن و ہول سیل مارکیٹ اور دیگر اضلاع میں رائج قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ ناجائز منافع خوری کی روک تھام یقینی بنا کر صارفین کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کی مقرر کردہ قیمتوں پر نفاذ اور ان پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے ضلع بھر میں 29پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کام کر رہے ہیں، تاجر برادری اس سلسلہ میں ضلع و تحصیل انتظامیہ سے تعاون کرے۔انہوں نے کہا کہ ناجائز منافع خوری اب برداشت نہیں کی جائے گی، تاجر برادری اور رہنما کمیٹی کے فیصلوں کو نچلی سطح پر منتقل کریں، ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب روزانہ کی بنیاد پر اشیاء ضروریہ کے نرخوں اور ضلعی مجسٹریٹس کی کارکردگی مانیٹر کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دودھ، دہی اور گوشت کے نرخوں میں اضافہ کیا گیا ہے اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ دودھ اور گوشت کی سخت مانیٹرنگ کریں کیمیکل ملا دودھ اور پانی لگا گوشت فروخت کرنے پر مقدمات درج کئے جائیں اور ایسے عناصر کو آئندہ کاروبار کرنے کی اجازت نہیں دی جائے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے چوہدری جاوید اقبال وڑائچ نے کہا کہ کئی برس سے اقتدار پر قابض حکمرانوں نے ملک کو کنگال کر دیا،وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک درست جانب گامزن ہے جو ترقی کی منازل طے کرے گا۔ موجودہ مشکل حالات سے ہم نے ایک قوم بن کر نکلنا ہے سابقہ ادوار میں محض چند خاندانوں کو مالی فائدہ پہنچانے کے لئے معیشت کو مصنوعی انداز سے کنٹرول کیا گیا جس کے اثرات آج عوام بھگت رہے ہیں آپ کا وزیر اعظم عوام سے کبھی جھوٹ نہیں بولے گا یہی وجہ ہے کہ ملکی معیشت کے حقائق عوام کے سامنے لائے جا رہے ہیں اور انشاء اللہ جلد مشکل حالات سے قوم سر خرو ہو کر نکلے گی۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری محمد شفیق نے کہا کہ بد عنوا ن عناصر نے ذاتی تجوریاں بھرنے کے لئے ملک کا بیڑہ غرق کیا، وزیر اعظم عمران خان سچا صاف گو لیڈر اور وزیر اعظم ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار دیانتدار اور محنتی ہیں جو نئے پاکستان کی تعمیر و تشکیل میں عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب نئے پاکستان کی منزل کے حصول میں ان کی قیادت میں ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ تاجر برادری عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے حکومتی اقدامات کا ساتھ دیں یقین دہانی کراتا ہوں کہ کسی بھی تاجر کے ساتھ نا انصافی نہیں ہو گی۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز چوہدری اعتزا زانجم، آصف اقبال، صدر پریس کلب میاں احسان الحق، چوہدری عثمان وڑائچ، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر سبطین، صارفین کے نمائندہ خواجہ محمد ادریس ایڈووکیٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت راؤ اشفاق احمد، صدر انجمن تاجران چوہدری اسد غفار، حاجی اصغر علی سمیت دیگر تاجر و سول تنظیموں کے نمائندگان اور متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے

Leave a reply