سال 2022ء میں 49,89833 لوگوں نے وائلڈ لائف پارکس اور چڑیا گھروں کی سیر کی
سیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب شاہد زمان کی وائلڈلائف ٹورازم کو فروغ دینے کی بہتر حکمت عملی اور ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب مبین الٰہی کی فعال قیادت میں سیلاب اور موسمی شدت کے باوجود وائلڈلائف پارکس اور چڑیاگھروں بہترین مینجمنٹ کے سبب 2022ء میں 4989833لوگوں نے سیر کی جس سے محکمہ کو 26کر وڑ 65لاکھ 62ہزار 443روپے کا ریونیو حاصل ہوا نیز 375جانوروں اور 4249پرندوں کی افزائش نسل بھی ہوئی۔
لاہور چڑیاگھر میں 29لاکھ افراد سیر کیلئے آئے،20کروڑ 58لاکھ 69ہزار روپے آمدن ہوئی جبکہ 128جانوروں اور 569پرندوں کی افزائش نسل ہوئی۔ سفاری زو لاہور میں 04لاکھ 39ہزار 32افراد سیر کیلئے آئے،02کروڑ 48لاکھ 01ہزار 740روپے آمدن ہوئی 34جانوروں اور 347پرندوں کی افزائش ہوئی۔ اسی طرح بہاولپور چڑیاگھر میں 04لاکھ 97ہزار 431لوگوں نے سیر کی جس سے 02کروڑ 26لاکھ 54ہزار 450روپے آمدن ہوئی 27جانوروں اور 670پرندوں کی افزائش نسل ہوئی۔ اسی طرح ڈیرہ غازی خان کے چڑیا گھر میں 02لاکھ 67ہزار 674سیر بین آئے جن سے 69لاکھ 63ہزار 228روپے آمدن ہوئی۔
بہاولنگر چڑیاگھر میں 03لاکھ 20ہزار افراد سیر کو آئے جن سے 03لاکھ 38ہزار 490روپے آمدن ہوئی،13جانوروں اور 45پرندوں کی افزائش ہوئی۔ وہاڑی چڑیاگھر میں 01لاکھ 16ہزار 400لوگ سیر کیلئے آئے،12لاکھ 92ہزار روپے آمدن ہوئی 16جانوراور 29پرندوں کی افزائش نسل ہوئی۔ بانسرہ گلی چڑیاگھر میں 17ہزار 20افراد سیر کو آئے،01لاکھ 85ہزار 495روپے آمدن ہوئی،03جانوروں کی افزائش نسل ہوئی۔ اسی طرح لوئی بھیر راولپنڈی 03ہزار 576افراد سیر کو آئے،35ہزار 760روپے آمدن ہوئی جبکہ 03جانوروں اور 54پرندوں کی افزائش نسل ہوئی۔
مزید برآں صوبے کے طول و عرض میں پھیلے وائلڈلائف پارکس /بریڈنگ سنٹرز جوہر آباد، بھکر، ہیڈ سلیمانکی اوکاڑہ، گٹ والا،جھنگ، بھاگٹ، کمالیہ، فتح پور، جلو پارک، چھانگا مانگا، پیرووال اور رحیم یار خان وائلڈلائف پارکس کی 04لاکھ 28ہزار 700لوگوں نے سیر کی جس سے محکمہ کو 41لاکھ 77ہزار 765روپے کا ریونیو حاصل ہوا، 106جانوروں اور 2464پرندوں کی افزائش نسل ہوئی۔ افزائش پانے والے جانوروں و پرندوں میں شیر، زیبرے، ہاتھی، نیل گائے، کالا ہرن، پاڑہ ہرن،چیتل، فیلو ڈیئر، سامبر، کودو، ببون، مفلن، فیزنٹس، مور، چکور اور تیتر وغیرہ شامل ہیں۔
بھارت میں حاملہ ہتھنی کے منہ میں کریکر ڈال کر اسے مار دیا گیا
مودی کے بھارت میں مسلم خاتون سے ہتھنی کی اہمیت زیادہ
بھارت میں حاملہ ہتھنی کے قاتل گرفتار،مسلمانوں کے قاتل ہندو انتہا پسند آزاد
ہتھنی کی موت پر مسلمانوں کیخلاف بیان پر بی جے پی رکن پارلیمنٹ کیخلاف مقدمہ درج
امریکی شیرنی کوکرناوائرس ہونے کے بعد لاہور کے چڑیا گھرمیں تھرتھلی مچ گئی