تحریک تحفظ آئین کے صدر محمود خان اچکزئی اور جماعت اسلامی کے رہنمائوں کے درمیان ملاقات ہوئی

ملاقات جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں ہوئی،ملاقات میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی جانب سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کو احتجاجی تحریک میں شمولیت کی باقاعدہ دعوت دی گئی، محمود اچکزئی کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں آئین کی بالادستی کےلئے تحریک چلا رہے ہیں، ہمارا مقصد اقتدار یا چہروں کی تبدیلی نہیں،

ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی گئی، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ذی شعور لوگ کہتے ہیں ملک میں آئین و قانون کی بالادستی ہونی چاہئیے، اتفاق رائے جو قانون بنا اسی قانون نے ملک کو جوڑ کر رکھا ہے، ملکی آئین ہی ملکی بقاء کی ضمانت ہے لیکن یہ آئین بار بار ڈکٹیٹر کے ذریعے استعمال ہوتا رہا، ہمیں ایسی کمٹمنٹ کرنا ہوگی آئین و قانون پر سب سیاسی جماعتیں اور ادارے عمل کریں ،جب بجلی کا بل آئے گا تو پتہ چل جائے کتنی عوامی حکومت ہے، اگر کوئی یہ کہے کہ میری چھڑی اوپر رہے تو پھر کام نہیں چلے گا جس کا آغاز فارم پینتالیس سے ہوگا، فارم سینتالیس والے قابل قبول نہیں ایسی حکومت نہیں چلے گی، دھاندلی زدہ الیکشن پر جوڈیشل کمیشن بنے تو بات ہو سکتی ہے، سیمینار کی دعوت کو قبول کرتے ہیں مشاورت سے شرکت کریں گے، اس بات پر اتفاق ہے کہ آئین و جمہوریت کی بالادستی پر تعاون کا رشتہ موجود رہے گا، اشتراک عمل رابطے ایک دوسرے کے پروگراموں میں شرکت کی حوصلہ افزائی کریں گے، خبریں چلواتے رہے کہ ملکی معیشت بہتر ہوگئی ہے،بجلی کے بل ابھی آنے ہیں کسان پریشان ہے ،ملک میں ڈالر کے لالے پڑے ہوئے ہیں اور ایک ارب ڈالر ملک سے چلا گیا،ہم ایک اجلاس کرنے جارہے ہیں جس پر قومی ایجنڈے پر بات کریں گے،ایک دوسرے کے پروگرامز میں جانا اچھی بات ہے

ہوشیار، آپکی جمع پونجی پر بڑا ڈاکہ تیار،الرحمان ڈیویلپرز ،اربن سٹی کی دو نمبریاں پکڑی گئیں

بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

تجوری ہائٹس کا پلاٹ گورنر سندھ کی اہلیہ کے نام پر تھا،سپریم کورٹ میں انکشاف

چیف جسٹس کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضے کی ادائیگی کا حکم

امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

ضمنی انتخابات میں مریم نواز کا جادو کیسے چلا؟ اہم انکشافات

مریم نواز نے پولیس وردی پہنی،عثمان انور نے ساڑھی کیوں نہیں پہنی؟ مبشر لقمان کا تجزیہ

Shares: