ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنیوالوں کی سم بلاک کرنے کی تجویز مسترد

0
122
sims

ایف بی آر کی ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنیوالوں کی سم بلاک کرنے کی تجویز کی پی ٹی اے نے مخالفت کر دی ہے

پی ٹی اے نے ایف بی آر کو خط لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ و ہ قانونی طور پر سمیں بند کرنے کے اس حکم پر عمل کرنے کے پابند نہیں اور سم بلاک کرنے کا عمل ہمارے فریم ورک سے مطابقت نہیں رکھتا، پی ٹی اے کے خط میں انکشاف کیا گیا کہ "پاکستان میں صرف 27 فیصد خواتین اپنے نام پر نکالی گئی سمیں استعمال کرتی ہیں اور باقی خواتین اور بچے خاندان کے مرد حضرات کے نام پر سمیں استعمال کرتے ہیں”۔موبائل سمز بند کرنے سے ای کامرس اور ٹرانزیکشز کا عمل بھی متاثر ہوگا،پی ٹی اے نے ایف بی آر کی سمز بند کرنے کی درخواست کو مسترد کرکے کوئی اور لائحہ عمل پیش کرنے کی تجویز دی ہے۔

واضح رہے کہ ایف بی آر نے 6 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد کی موبائل سمز بند کرنے کیلئے انکم ٹیکس جنرل آرڈر جاری کیا تھا ایف بی آر کے مطابق ان افراد کی آمدن انکم ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے کے قابل ہے لیکن یہ افراد انکم ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے کے قابل ہونے کے باوجود فائل نہیں کررہے، یہ افراد ایف بی آر ایکٹو ٹیکس پیئرلسٹ میں شامل نہیں لہٰذا انکم ٹیکس ریٹرنز فائل نہ کرنے والوں کے موبائل فون کنکشن بند کئے جائیں،

دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ کے احکامات کے باوجود زائد میعاد شناختی کارڈ پر جاری ہونے والی موبائل سمیں بند نہ ہوسکیں،زائدمعیاد شناختی کارڈز پر کتنی سمیں چل رہی ہیں پی ٹی اے لاعلم نکلے،ترجمان پی ٹی اے کے مطابق زائدمعیاد شناختی کارڈز پر چلنے والی سمیں بند کرنے کے حوالے سے وزارت داخلہ سے کسی قسم کے احکامات نہیں ملیں گے ،زائدمعیاد شناختی کارڈز پر چلنے والے سموں کی تعداد کا علم نادرا کو ہوگا۔

بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

پولیس وردی پہننے پر وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف مقدمہ کی درخواست

میں تین بار وزیر اعظم رہنے والے نواز شریف کی بیٹی تھی مگر مجھے بھی خود کو ثابت کرنا پڑا،مریم نواز

Leave a reply