باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری میں ابھی تک پولیس کامیاب نہیں ہو سکی، تحریک انصاف نے اپنے رہنماؤں اور کارکنان کو فوری زمان پارک پہنچنے کی اپیل کی ہے
تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکنان جہاں بھی ہیں وہ زمان پارک پہنچیں، تحریک انصاف کے سابق اراکین اسمبلی، عہدیداران، ٹکٹ ہولڈر، سینیٹرز سب زمان پارک پہنچیں اور عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں
دوسری جانب تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل سہ پہر سے میرا گھر شدید حملے کی زد میں ہے۔ رینجرز کی تازہ ترین یلغار ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کو فوج کے مدِّمقابل کھڑا کررہی ہے۔ پی ڈی ایم اور پاکستان کے دشمن یہی تو چاہتے ہیں۔ مشرقی پاکستان کے المیے سے کوئی سبق نہیں سیکھا گیا۔
کل سہ پہر سے میرا گھر شدید حملے کی زد میں ہے۔ رینجرز کی تازہ ترین یلغار ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کو فوج کے مدِّمقابل کھڑا کررہی ہے۔ پی ڈی ایم اور پاکستان کے دشمن یہی تو چاہتے ہیں۔ مشرقی پاکستان کے المیے سے کوئی سبق نہیں سیکھا گیا۔ pic.twitter.com/SqP5cAkfJQ
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 15, 2023
ایک اور ٹویٹ میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارےکارکنان اور قائدین پر کل صبح سےآنسو گیس، کیمیکل ملے پانی والی توپوں اور ربڑ کی گولیوں جبکہ آج صبح سیدھی فائرنگ سے پولیس کی یلغار کے بعد رینجرز میدان میں اتار دیے گئے ہیں جو براہِ راست عوام سے متصادم ہیں۔مقتدرہ کے وہ حلقے جن کا دعویٰ ہے کہ ”غیرجانبدار“ ہیں، سےمیرا سوال ہےکہ آیا آپکا تصورِ غیرجانبداریت یہ ہےکہ نہتے مظاہرین اور ملک کی سب سےبڑی جماعت کےقائدین، جن کے رہنما کو ایک غیرقانونی وارنٹ کاسامنا،معاملہ پہلے ہی عدالت میں ہو اور مجرموں کی حکومت اغواء کر کے ممکنہ طور پر اسے قتل کرنے کیلئے کوشاں ہو،کے مدِّمقابل رینجرز آن کھڑے ہوں؟
تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس کا کہنا ہے کہ چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ زبان پارک میں شہباز سرکار نے بربریت کی انتہا کر دی ہے ماؤں بہنوں اور بچوں پر سیدھی گولیاں چلائی جارہی ہیں زمان پارک میں شہباز سرکار بدترین ریاستی دہشت گردی کر رہی ہے اعلی عدلیہ زمان پارک میں دوسرا سانحہ ماڈل ٹاؤن فوری رکوائے توشہ خانہ میں پی ڈی ایم حکمران ٹولے نے ڈاکے ڈالے 18 مارچ کو عمران خان عدالت میں پیش ہوں گے
،قانون کو کوئی بھی ہاتھ میں لے گا تو کاروائی ہوگی ،ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد
کل شام سے گرفتاری کے لئے شروع ہونے والا آپریشن تاحال مکمل نہ ہو سکا،
اسلام آبادم پنڈی، کراچی، صادق آباد و دیگر شہروں میں مقدمے درج
عدالت نے کہا کہ میں کیوں ایسا حکم جاری کروں جو سسٹم ہے اسی کے مطابق کیس فکس ہوگا،
عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا
چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے
زمان پارک کی جانب آنے والی تمام سڑکوں کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے پولیس اور کارکنوں کے درمیان جھڑپوں میں اب تک دونوں جانب سے 64 افراد زخمی ہو چکے ہیں جن میں 54 پولیس اہلکار اور 10 شہری شامل ہیں 51 پولیس اہلکار سروس ہسپتال اور تین میو ہسپتال میں لایا گیا ہے ۔








