صبا قمر کو ساتھی اداکار مغرور کیوں سمجھتے ہیں؟ اداکارہ نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

0
41

کراچی.: صبا قمر کا شمار پاکستانی شوبز انڈسٹری کے بڑے ناموں میں ہوتا ہے جنہوں نے متعدد پاکستانی فلموں اور ڈراموں میں مرکزی کردار نبھایا ہے اور اپنی صلاحیتوں کی بنیاد پر بالی ووڈ میں بھی جگہ بنائی مقبول سیاسی مزاحیہ ریئلٹی شو ’ہم سب امید سے ہیں‘ کی کئی ماہ تک میزبانی کی-

باغی ٹی وی : ’ہم سب امید سے ہیں‘ ماضی میں جیو ٹی وی پر نشر ہونے والا مزاحیہ شو تھا جو کئی سال تک نشر ہوتا رہا مذکورہ پروگرام میں صبا قمر سے قبل متعدد اداکاراؤں نے میزبانی کے فرائض سر انجام دیے تھے اور صبا قمر نے کم از کم مذکورہ شو کی 200 اقساط کی میزبانی کی تھی۔

’ہم سب امید سے ہیں‘ میں سیاستدانوں کے ڈمی کردار بنا کر ان کے انداز کی نقل کی جاتی تھی مذکورہ شو میں صبا قمر کی جانب سے متعدد سیاستدانوں کی نقل اتارنے کو پسند کیا جاتا تھا مگر اب حال ہی میں دیئے گئے ’Something Haute‘ نامی ویب سائٹ کو انٹرویو میں اداکارہ و میزبان نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے ’ہم سب امید سے ہیں‘ میں کم عمری اور نا سمجھی میں ایسا کیا انہوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ انہیں اداکاری کی سمجھ پہلی بولی وڈ فلم ’ہندی میڈیم‘ میں کام کرنے کے بعد آئی۔

انہوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ اس وقت شو میں وہ جن سیاستدانوں کا مذاق اڑاتی تھیں، اگر وہ ان کے سامنے آجاتے تھے تو وہ ان سے چھپ جاتی تھیں مگر اب وہ نہ تو ایسا شو کریں گی اور نہ ہی کسی کا ماضی کی طرح مذاق اڑائیں گی۔

صبا قمر نے بتایا کہ ’ہندی میڈیم‘ میں کام کرنے سے قبل وہ کچھ اور تھیں اور اس میں کام کرنے کے بعد وہ کچھ اور بن گئی ہیں بولی وڈ فلم میں عرفان خان کے ہمراہ کام کرنے کے بعد انہیں اداکاری کی سمجھ آنے سمیت دیگر چیزوں کی بھی سمجھ آئی اور وہ مزید میچور بن گئیں۔

ایک سوال کے جواب میں صبا قمر نے بتایا کہ انہیں مرد ساتھی اداکاروں میں سب سے زیادہ نعمان اعجاز کے ساتھ کام کرنے میں مزہ آیا کہا کہ دراصل وہ ذہنی طور پر اب بھی ایک بچے کی طرح ہیں، وہ بولتے وقت اس بات کا خیال نہیں کرتے کہ وہ کیا بول رہے ہیں اور لوگ ان کی بات کو سمجھ پائیں گے یا نہیں؟

صبا قمر کا کہنا تھا کہ نعمان اعجاز اپنے شو میں بہت ساری ایسی باتیں کہہ جاتے ہیں جو انہیں نہیں کہنی ہوتیں اور پھر بعد میں وضاحت کرتے ہیں کہ ان کا مطلب وہ نہیں تھا جو لوگوں نے سمجھا۔

صبا قمر نے اپنی پہلی ہندی فلم ’ہندی میڈیم‘ کے ساتھ بالی ووڈ میں اپنی پہچان بنائی جس کی وجہ سے انہیں فلم فیئر ایوارڈز میں بہترین اداکارہ خاتون کے لیے نامزد کیا گیا اور وہ یہ اعزاز پانے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بنیں۔

تاہم انہیں کئی دیگر ساتھی اداکاروں کی جانب سے مغرور سمجھا جاتا ہے۔ اسی حوالے سے صبا قمر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ان کے بہت سے ساتھی اداکار انہیں مغرور سمجھتے ہیں کیونکہ وہ فلم یا ڈرامے کی شوٹنگ کے دوان الگ وینیٹی وین کا مطالبہ کرتی ہیں اور کسی کے ساتھ کمرہ شیئر نہیں کرتیں۔

انہوں نے کہا کہ جب فلم کی شوٹنگ ہورہی ہوتی ہے تو وہ اس دوران کوئی بدمزگی یا لڑائی نہیں چاہتی جو کاسٹ اور عملے کے تعلقات خراب کرے اور بالآخر فلم کے حتمی مراحل کو متاثر کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات اکثر ساتھی فنکار نہیں سمجھتے تاہم انہیں امید ہے کہ وہ یہ بات جلد سمجھ جائیں گے۔ صبا کا کہنا تھا کہ وہ الگ وینیٹی وین کا مطابلہ اسی لیے بھی کرتی ہیں کیونکہ پورے تسلسل اور توجہ کے ساتھ اپنی اسکرپٹ پر دھیان دیں سکیں اس لیے وہ ساتھی اداکاروں سے فضول گپ شپ نہیں کرتیں۔

Leave a reply