سابق فرانسیسی وزیر کو ریپ اور ہراسانی کے نئے مبینہ الزامات کا سامنا

فرانس کے مشہور ماہر ماحولیات اور سابق وزیر نکولس اولوکو عصمت دری اور جنسی زیادتی کے نئے مبینہ الزامات کا سامنا ہے-

باغی ٹی وی : ” العربیہ” نے گارڈین کے حوالے سے بتایا کہ 66 سالہ اولو کو عصمت دری اور جنسی زیادتی کے نئے مبینہ الزامات کا سامنا کرنا پڑا ہے کئی خواتین نے جمعرات کو نشر ہونے والی ایک دستاویزی فلم میں کہا کہ اس نے ان پر حملہ کیا تھا۔

تاہم سابق وزیرنے ان الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے خواتین پر جھوٹ بولنے کا الزام لگایا ہے انہوں نے دستاویزی فلم کے براہ راست نشر ہونے سے پہلے ایک انٹرویو میں عوامی زندگی سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

سابق وزیراعظم کو قتل کرنے کی سازش کی جا رہی، اہم رہنما کے انکشاف کے بعد تہلکہ مچ گیا

دستاویزی رپورٹ میں خواتین کی گواہیاں مضبوط ہیں سلویا جس نے اپنا دوسرا نام ظاہر نہیں کیا ہے روتے ہوئے بتایا کہ مئی 1989 میں ایک آؤٹ ڈور کار پارک میں اس کے ساتھ ریپ کیا گیا اس وقت وہ 16 سال کی تھیں اس نے کہا کہ میں جوان تھی اور سمجھ نہیں پا رہی تھی کہ وہ کیا چاہتا ہے، لیکن میں جانتی تھی کہ یہ برا ہے اس نے کہا کہ میں نے 30 سال تک یہ راز چھپائے رکھا میں 16 سال کی تھی اور اولو اس وقت مشہور ہوچکا تھا۔

سیسیل نے دعویٰ کیا کہ اولو نے 1998 میں اس پر ٹیکسی میں اس وقت حملہ کیا جب وہ 23 سال کی تھیں اس وقت وہ ماسکو میں فرانسیسی سفارت خانے میں کام کر رہی تھیں۔

اولو کے ایک شو میں کام کرنے والی کلیئر نووین نے کہا کہ انہیں خبردار کیا گیا تھا کہ وہ اس کے ساتھ اکیلے رہنے سے گریز کریں۔

بھارت میں قائداعظم کی تعریف پر بی جے پی آگ بگولہ ہو گئی

ایک چوتھی خاتون جس نے سابق وزیر کے ساتھ کام کیا اپنی شناخت ظاہر کئے بغیر بتایا کہ 2001 میں ایک ملاقات کے دوران اولو نے اسے اچانک پکڑ لیا اور اسے بوسہ دیا۔

دوسری جانب اولو نے دستاویزی فلم میں لگنے والے الزامات سے انکار کرتے ہوئے فون کال میں کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں کبھی کسی کو کچھ کرنے کے لیے مجبور نہیں کیا میں نے کبھی کسی پر کوئی زبردستی نہیں کی-

جمعے کو پیرس کے پراسیکیوٹر لاور بیکو نے اعلان کیا کہ ان الزامات کی ابتدائی تحقیقات کی جائیں گی اس کا نتیجہ کچھ بھی ہو اس طرح کی تحقیقات سے کوئی باضابطہ الزامات عائد نہیں ہوں گے کیونکہ مبینہ واقعات ٹرائل کی مدت سے باہر ہوئے ہیں۔

"برطانیہ سمیت کسی کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ فلسطینیوں کودہشت گرد…

خیال رہے کہ اولو نے 2012 میں صدر کے لیے انتخاب لڑا تھا اور بعد میں 2017 اور 2018 کے درمیان عمانویل میکروں کی پہلی حکومت میں عبوری وزیر برائے ماحولیات کے طور پر خدمات انجام دیں۔

2018 میں جب وہ اپنے وزارتی عہدے پر تھے ایک میگزین نے دعویٰ کیا تھا کہ اولو نے فرانس کے ایک ممتاز خاندان سے تعلق رکھنے والی ایک نوجوان خاتون کا ریپ کیا تاہم بعد میں اس خاتون کا نام پاسکل مِیٹران نکلا، جو فرانسوا مِیٹران کی پوتی تھیں چند ماہ بعد اولو نے ایک ریڈیو انٹرویو کے دوران حکومت کی ماحولیاتی پالیسی پر اختلاف کا حوالہ دیتے ہوئے اچانک استعفیٰ دے دیا۔

روس آج بھی فلسطینیوں کوان کا حق واپس کرنے کا مطالبہ کرتاہے:پوتن

پاسکل میٹران نے پولیس کے سامنے دعویٰ کیا کہ اولو نے 1997 میں کورسیکا میں اس کا ریپ کیا جب وہ 19 سال کی تھیں لیکن تحقیقات بند کر دی گئیں کیونکہ الزامات کافی وقت گذرنے کے بعد عاید کیے گئے تھے۔

پاسکل میٹران ،فوٹو بشکریہ:العربیہ
اولو جن سے تفتیش کاروں نے پوچھ گچھ کی تھی نے کہا کہ اس کا پاسکل میٹران کے ساتھ افیئر تھا لیکن اس کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ باہمی رضامندی سے ہوا جسے ریپ اور زبردستی نہیں قرار دیا جا سکتا۔

اٹلی کا ایمیزون اور ایپل پر200 ملین یوروجرمانہ عائد

Comments are closed.