سابق وزیردفاع خواجہ آصف کیخلاف نیب ریفرنس تیار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب لاہور کی طرف سے سابق وزیردفاع خواجہ آصف کیخلاف ریفرنس تیار کر لیا گیا
خواجہ آصف کیخلاف ریفرنس حتمی منظوری کے لیے چیئرمین نیب کو ارسال کر دیا گیا ہے خواجہ آصف پر منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے، چیئرمین نیب نے 4 ستمبر 2018 کو خواجہ آصف کیخلاف انکوائری کی منظوری دی، خواجہ آصف کو 29 دسمبر 2020 کو گرفتار کیا گیا ،تحقیقات جاری ہیں
نیب کے مطابق خواجہ آصف جب 1991میں سینیٹر بنے تو ان کے پاس 3 ہزار مربع گز کا گھر تھا 1993میں خواجہ آصف کے اثاثے 51 لاکھ روپے کے تھے،2018تک خواجہ آصف کے اثاثے 404 ملین روپے تک پہنچ گئے،خواجہ آصف نے 1987سے 18 تک 21 کروڑ 3 لاکھ 93 ہزار کی آمدن حاصل کی، خواجہ آصف نے 43 کروڑ 94 لاکھ 62 ہزار روپے کے اخراجات ظاہر کیے ،1987سے18تک خواجہ آصف نے 2 کروڑ 97 لاکھ 17 ہزار روپے تنخواہ لی،1987سے18 تک خواجہ آصف نے کاروبار سے 8 کروڑ 21 لاکھ 86 ہزار کی آمدن لی،خواجہ آصف کی اہلیہ نے1987سے18تک ایک کروڑ 7 لاکھ 92 ہزار روپے تنخواہ لی خواجہ آصف نے اپنے اہلخانہ کے نام پر مختلف جائیدادیں بنائیں اور سرمایہ کاری کی،خواجہ آصف نے غیر ملکی کمپنی کی ملی بھگت سے اقامہ بنوایا،
واضح رہے کہ ن لیگی رہنما خواجہ محمد آصف کو نیب نے گرفتار کیا ہے، خواجہ آصف نے ضمانت کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے خواجہ آصف کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیب نے انکوائری کے شکایت کنندہ کا کوئی ریکارڈ احتساب عدالت میں پیش نہیں کیا،احتساب عدالت کے جج نے نیب کے پاس تمام متعلقہ ریکارڈ ہونے کی آبزرویشن دی، الیکشن کمیشن اور ایف بی آر کے پاس اثاثوں کی تمام تفصیلات موجود ہیں، عدالت بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کرے،
آٹا و چینی بحران ہماری کوتاہی، وزیراعظم نے کیا اعتراف، اور کیا بڑا اعلان
چینی بحران رپورٹ میں کی گئی باتیں غلط، وزیراعظم کو موقف پیش کریں گے، جہانگیر ترین
شہباز شریف کے بعد خواجہ آصف بھی جیل سے باہر آنے کیلئے بیتاب
خواجہ آصف کی جیل سے باہر آنے کی امیدوں پر پانی پھر گیا
کیا ہم نیب کے وکیل کی خواہش پر چلیں؟ خواجہ آصف ضمانت کیس میں عدالت کے ریمارکس