سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کو عدالت نے دی ملک سے باہر جانے کی اجازت

0
37

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت نے سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دے دی

عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کو علاج کی غرض سے ایک ماہ کے لیے لندن جانے کی اجازت دی،عدالت نے 25 اگست تک ڈاکٹر عاصم کو وطن واپس آنے کی ہدایت کر دی

کراچی کی احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر عاصم کے وکیل اویس جمال ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم کی طبیعت خراب ہے اور وہ علاج کیلئے ملک سے باہر جانا چاہتے ہیں۔

وکیل کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین فالو اپ چیک اپ کیلئے لندن جانے کے خواہشمند ہی، ڈاکٹر عاصم حسین بیمار ہیں اور لندن میں ان کا علاج جاری ہے۔ اس موقع پر عدالت نے ڈاکٹر عاصم کی استدعا منظور کرتے ہوئے انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی

اس موقع پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے ہدایت کی کہ ڈاکٹر عاصم حسین 25 اگست تک وطن واپس آجائیں۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم کیس میں انیس قائم خانی،وسیم اختر، روف صدیقی،قادر پٹیل،عثمان معظم نامزد ہیں دہشتگردوں کے علاج معالجہ کیس میں عبوری ضمانت مسترد ہونے پر ملزمان جیل بھی جا چکے ہیں.

زرداری کی زبان کاٹے جانے میں مبینہ طور پر ملوث نجف مرزا ایک بار پھرمتحرک

Leave a reply