سابق وزیراعظم کے بیٹے کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام بنا دی گئی

سابق وزیراعظم کے بیٹے کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام بنا دی گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے بیٹے کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے دبئی جاتے ہوئے روک دیا گیا

عبداللہ خاقان عباسی کو ایف آئی اے امیگریشن حکام نے آف لوڈ کیا،عبداللہ خاقان عباسی پرواز ای کے 613 سے دبئی جارہے تھے، نجی ٹی وی کے مطابق دوران امیگریشن ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کے بیٹے کا نام سٹوپ لسٹ میں پایا گیا

واضح رہے کہ ایل این جی ضمنی ریفرنس میں نامزد 5 نئے ملزمان کو نوٹس جاری کرکے عدالت نے 22 ستمبر کو طلب کیا ہوا ہے، عدالت نے شاہد خاقان عباسی کے بیٹے عبداللہ خاقان کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کر رکھا ہے، آج عبداللہ خاقان عباسی دبئی جا رہے تھے جس پر انہیں روک لیا گیا ہے

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ مجھ پر بے بنیاد الزامات لگائے جارہے ہیں، وزیراعظم اور چیئرمین نیب ایک بھی الزام ثابت کرکے بتائیں، ہم نیب سے گھبراتے ہیں نہ ہی ڈرنے والے ہیں، نیب کی حقیقت بچہ بچہ جانتا ہے، 2 سال سے کسی حکومتی شخصیت کے خلاف انکوائری نہیں کی گئی، حقیقت بتا رہا ہوں کہ یا نیب چلا لیں یا ملک چلا لیں

باغی ٹی وی کے مطابق نیب راولپنڈی نے احتساب عدالت اسلام آباد میں ایل این جی کیس کاریفرنس دائر کر رکھا ہے،ریفرنس شاہد خاقان عباسی اورمفتاح اسماعیل سمیت 9ملزمان کے خلاف دائر کیا گیا،

ریفرنس میں کہا گیا کہ ایک کمپنی کو 21ارب روپے سے زائد کا فائدہ پہنچایا گیا،فائدہ مارچ 2015سے ستمبر 2019 تک پہنچایا گیا، فائدہ پہنچانے سے 2029 تک قومی خزانے کو 47 ارب روپے کا نقصان ہو گا،معاہدے کے باعث عوام پر گیس بل کی مد میں 68ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا،سابق ایم ڈی شیخ عمران الحق نے معاہدے میں اہم کردار ادا کیا.

حکومت اس مسئلے کو فوری حل کرے ورنہ…..شاہد خاقان عباسی نے کیا کہہ دیا

پروڈکشن آرڈر والے کہاں ہیں،ان کو ایوان میں لایا جائے. ینل آف چیئر

اگر ہتھیار استعمال کرتے تو یہ تھوڑے سے تھے، زرداری نے اسمبلی میں ایسا کیوں کہا؟

ہمیں پروڈکشن آرڈرز کی کوئی ضرورت نہیں، آصف زرداری

شاہد خاقان عباسی نے سپیکر قومی اسمبلی پر لگایا سنگین الزام، اسد عمر نے دیا جواب

سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا نام بھی ملزمان کی فہرست میں شامل ہے،نیب ریفرنس کے مطابق سابق سیکریٹری اورایم ڈی پٹرولیم اہم گواہ بن گئے، شاہدخاقان سمیت 9 ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل ہیں، نیب راولپنڈی قطرمعاہدے کی الگ انکوائری کررہا ہے

رانا ثناء اللہ ایک بار پھرمشکل میں پھنس گئے، حکومت نے اب کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران

رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

رانا ثناء اللہ کی ضمانت، شہر یار آفریدی میدان میں آ گئے، بڑا اعلان کر دیا

واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی کے خلاف دائر ریفرنس کی منظوری چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے دی جس کے بعد ریفرنس عدالت میں دائر کر دیا گیا

نواز شریف کا مریم نواز سے رابطہ، اہم ہدایات دے دیں،مریم سے ایک اور اہم شخصیت کا بھی رابطہ

مریم کو ذاتی حیثیت میں بلایا تھا،نیب نے ن لیگ کے خلاف بڑا فیصلہ کر لیا

مریم نواز کی گاڑی پر پتھراؤ، شہباز شریف، بلاول بھی میدان میں آ گئے

تمام گاڑیوں کی فوٹیجز موجود ،پتھراؤ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی ہو گی، راجہ بشارت

نیب دفتر کے باہر ن لیگی کارکنان کی ہنگامہ آرائی پر وزیراعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب

ن لیگی کارکنان کے پتھراؤ سے 3 اہلکار زخمی،ن لیگی کارکنان گرفتارکر لئے گئے

فیصل آباد سے آنے والے 3 لیگی کارکنان کے سر پھٹ گئے،کئی گرفتار، ن لیگ کا دعویٰ

مریم نواز کا یوٹرن،مجھے نیب آفس کیوں بلایا گیا؟ سنگین الزام لگا دیا، کہا اب واپس نہیں جاؤں گی

نیب نے حساب مانگا تو پتھر لے آئے،فیاض الحسن چوہان نے مریم نواز بارے بڑا انکشاف کر دیا

واضح رہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے انکشاف کیا تھا کہ 637ملین کے فنڈ شاید خاقان عباسی اور اسکے بیٹے عبداللہ خاقان کے اکائونٹ میں آئے ، 30سال سے قومی ادارے استعمال کرنے والے اپنے سائے سے ڈر رہے ہیں انتقامی کارروائی کرنے والے پو لیٹکل انجئنرنگ کا راگ الاپ رہے ہیں بھارتی کمپنی سے پیسے لینے والے احتساب کو اپنی جیب میں سمجھتے ہیں ۔ 637ملین کے فنڈ ز شاہد خاقان عباسی اور آپکے بیٹے عبداللہ کے اکائونٹ میں آئے چور مچائے شور کے مصداق وایلا کرنے کے بجائے اپنی لوٹ مار کا حساب دیں

Comments are closed.