پاکستان میں صدارتی انتخابات 9 مارچ کو کروائے جانے کا امکان ہے
صدارتی انتخابات کے لئے شیڈول آج جاری ہونے کا امکان ہے،الیکشن کمیشن نے اس حوالہ سے تیاری کر لی ہے، آج ممکنہ طور پر صدارتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا جائے گا،الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کا شیڈول تیار کر لیا،چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی منظوری کے بعد شیڈول جاری کیا جائےگا،الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ نے شیڈول منظوری کے لیئے الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا، صدارتی انتخاب کے بعد سینیٹ انتخابات کروائے جائینگے
صدر عارف علوی کی 5 سالہ آئینی مدت 8 ستمبر 2023 کو ختم ہو چکی ہے تاہم ملک میں نگران سیٹ اپ ہونے کی وجہ سے عارف علوی صدر پاکستان کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں اور آئین کے مطابق الیکشن ہونے کے ایک ماہ تک صدر اپنے عہدے پر فائز رہ سکتے ہیں،آٹھ فروری کو ملک بھر میں عام انتخابات ہوئے، اسکے بعد اب 9 مارچ کو صدارتی انتخابات متوقع ہیں پیپلز پارٹی کی جانب سے آصف زرداری صدر کے امیدوار ہیں، ن لیگ سمیت دیگر سیاسی جماعتیں آصف زرداری کی حمایت کریں گی
پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن،یہ دھاندلی نہیں دھاندلا ہوا ہے،مریم اورنگزیب
اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی
ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں
خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی