صدارتی محل پر راکٹ حملے خطرناک تنظیم نے ذمہ داری قبول کر لی

0
58

صدارتی محل پر راکٹ حملے خطرناک تنظیم نے ذمہ داری قبول کر لی

باغی ٹی وی :افغان دارالحکومت میں صدارتی محل کے نزدیک اس وقت راکٹ داغے گئے جب صدر اشرف غنی اعلیٰ حکومتی اہلکاروں کے ساتھ عید کی نماز پڑھ رہے تھے۔ گرج دار آوازوں کے باوجود صدر غنی اور ان کے زیادہ تر ساتھیوں نے اپنی نماز جاری رکھی۔ داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

راکٹ حملے کے وقت صدارتی محل میں عیدالاضحیٰ کی نمازادا کی جارہی تھی جس میں افغان صدر اشرف غنی اور چیئرمین افغان مصالحتی کونسل عبداللہ عبداللہ اور سابق صدر حامد کرزئی سمیت دیگر اعلیٰ قیادت موجود تھی۔

راکٹ حملے کے باوجود صدارتی محل میں نمازعید کی ادائیگی جاری رہی۔

Leave a reply