صدر مملکت عارف علوی سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ملاقات؛ اہم معاملات پر مشاورت
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے اہم ملاقات کے دوران اہم عہدے پر تقرری سمیت دیگر معاملات پر مشاورت کی۔ موصول اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے 18 نومبر بروز جمعہ ایوان صدر اسلام آباد میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی۔ دونوں کے درمیان ملاقات آدھا گھنٹے سے زیادہ وقت تک جاری رہی۔ اسحاق ڈار اور صدر کے درمیان اہم تقرری اور بعض دیگر امور پر مشاورت ہوئی۔
اس موقع پر وزیر خزانہ نے ملک کی بہتری کيلئے مل کر آگے بڑھنے کی خواہش کا اظہار، وزیر خزانہ نے صدر کو معاشی صورت حال پر بھی اعتماد میں لیا۔ جب کہ وزارت خزانہ کی کارکردگی اور آئی ایم ایف سے معاملات پر بھی گفتگو کی گئی۔ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر خزانہ نے صدر مملکت کو ملک کی مجموعی اقتصادی اور مالیاتی صورت حال پر بریف کیا۔ وزیر خزانہ نے صدر مملکت کو پاکستان کے عوام بالخصوص ملک کے محروم علاقوں کی غیر مراعات یافتہ آبادی اور سیلاب متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے کیے گئے مختلف اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
سندھ ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو کراچی، حیدر آباد میں بلدیاتی الیکشن کا حکم دے دیا
پاکستان کی جی ڈی پی کو 2050 تک 18 سے 20 فیصد تنزلی کا خدشہ
ہائی کورٹ ڈپٹی کمشنر کی ذمے داریاں نہیں سنبھال سکتی. اسلام آباد ہائی کورٹ
پروفیسر ڈاکٹر ایوب صابر 82 سال کی عمر میں انتقال کرگئے
ہماری بیگمات کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے،دو بھائیوں نے سگے بھائی کا گلا کاٹ دیا
میڈیا میں آنے والی خبروں کے مطابق آرمی چیف کی تقرری کے معاملے پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کا ٹاسک سونپا گیا ہے۔ اس سے قبل ابتدائی مشاورت میں اتحادیوں نے وفاقی حکومت کو مکمل تعاون کا یقین دلادیا۔ اسحاق ڈار کی سابق صدر آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان سے بھی گزشتہ روز جمعرات 17 نومبر کو اہم ملاقاتیں ہوئیں۔ اتحادیوں نے پیغام دیا ہے کہ وزیراعظم کو آئینی اختیار ہے کہ وہ تقرری آئین کے مطابق کریں، سابق وزیراعظم عمران خان کے بیانیہ اور لانگ مارچ کو اہمیت نہ دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔