صائمہ ندیم نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا
بیرون ملک جاتے ہوئے گرفتار ہونیوالی تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی صائمہ ندیم نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ اپنے وڈیو بیان میں صائمہ ندیم نے کہا کہ نومئی کو جو واقعات ہو ئے وہ نا قابل برداشت ہیں اور میں ان کی شدید مذمت کرتی ہو ، میں اس عمل پر پا رٹی سے تمام عہدوں سے مستعفی ہوتی ہو اور اب میرا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں ہے، پاکستان ہے توہم ہیں۔
جبکہ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی سابق ایم این اے صائمہ ندیم کو باہر جانے سے روک دیا گیا تھا ، نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق صائمہ ندیم غیرملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے503 سے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو جارہی تھیں،صائمہ ندیم کو پرواز ٹیک آف ہونے تک آگے نہ جانے دیا گیا،صائمہ ندیم کو پرواز روانگی کے بعد پولیس اپنے ساتھ لے گئی ۔زرائع کاکہناہے کہ سکیورٹی اداروں کے پاس فرار میں کوشاں پی ٹی آئی قیادت کی فہرست موجودہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
اس سے قبل فواد چودھری نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اور انہوں نے سیاست سے بریک لینے کا بھی کہا تھا.