اداکارہ و گلوکارہ سلمیٰ آغا کو دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق 65 سالہ اداکارہ سلمیٰ آغا نے پولیس کو بتایا کہ وہ ہفتے کے روز ممبئی کے مضافاتی علاقے ورسووا میں ایک کیمسٹ کی دوکان تک رکشے میں سفر کررہی تھیں جب ہی دو موٹر سائیکل سوار افراد نے ان کا بیگ چھین لیا ان کے بیگ میں دو موبائل فونز، نقدی، چابیاں اور دیگر قیمتی اشیا موجود تھیں واقعے کے فوراً بعد اداکارہ ورسووا پولیس اسٹیشن گئیں اور انہیں صورتحال سے آگاہ کیا لیکن اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ ان کی ایف آئی آر رجسٹر نہیں کی گئی۔

آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ کے 5 رشتہ دار ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

رپورٹ کے مطابق سلمیٰ آغا نے بتایا کہ جب انہوں نے پولیس کو واقعے کے متعلق بتایا تو پولیس آفیسر نے انہیں کہا کہ ایف آئی آر درج کرنے میں تین گھنٹے لگیں گے اور میرا کیس درج نہیں کیا گیا۔

اداکارہ نے کہ انہوں نے آج ٹوئٹر کے ذریعے ممبئی پولیس کو واقعے کے بارے میں مطلع کیا اداکارہ نے بتایا کہ ان کے علاقے میں یہ پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ اس سے قبل بھی اس طرح کے واقعات ہوچکے ہیں۔

بھارتی سیاستدان کا تامل اداکار کو مارنے پر انعام کا اعلان

بھارتی میڈیا کے مطابق جب پولیس سے ایف آئی درج کرنے میں تاخیر کے متعلق پوچھا گیا تو ورسووا پولیس اسٹیشن کے ایک سینئر آفیسر نے بتایا کہ ہم واقعے کے روز ہی ایف آئی آر درج کرتے ہیں لیکن اداکارہ نے کہا کہ ان کے پاس وقت نہیں ہے اور وہ بعد میں آئیں گی ہم نے ان سے دوبارہ رابطہ کیا لیکن وہ دوبارہ نہیں آئیں ہم اسی وقت ایف آئی آر درج کریں گے جب اداکارہ پولیس اسٹیشن آئیں گی۔

بھارتی فلم”جے بھیم” نے مقبولیت اور ریکارڈ میں ہالی ووڈ فلم کو پیچھے چھوڑ دیا

Shares: