لاہور:انسداد دہشت گردی عدالت ، راحت بیکری چوک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کا مقدمہ ، پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید سمیت 8 ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کر دیا گیا
پولیس نے صنم جاوید اوردیگر کے نئے مقدمہ میں جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی،صنم جاوید ٫افشان طارق ٫ آشیمہ شجاح اور شاہ بانو گورچانی کو پیش کیا گیا ،محمد قاسم ,علی حسن محمد مبین قادری اور سید فیصل اختر کو پیش کیا گیا ،
ملزمان کی تھانہ سرور روڑ کے مقدمہ نمبر 109/23 مین گرفتاری ڈالی گئی ،ملزمان کو شناخت پریڈ کیلئے چہرے ڈھانپ کر پیش کیا گیا ،تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ نئے مقدمہ میں شناخت پریڈ کرنسی کی اجازت دی جائے ،ملزمان نے وکلاء کی جسمانی ریمانڈ کی مخالفت مین دلائل دیے ,صنم جاوید پر پولیس کی گاڑیاں جلانے کا مقدمہ،عدالت نے صنم جاوید سمیت دیگر 8 ملزمان کو شناخت پریڈ کیلئے جیل بھیج دیا
ملزمان کو گزشتہ روز جیل سے رہائی کے بعد گرفتار کیا گیا تھا ،ملزمان کی جناح ہاؤس کیس رہائی کے بعد دوبارہ گرفتاری ہوئی ہے ،صنم جاوید سمیت دیگر کی جناح ہاؤس حملہ کیس میں ضمانت منظور ہوئی تھی
جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات
سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے
غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی
جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار
عدالت نے خدیجہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کردیا