پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کا خاوند بھی گرفتار ہو گیا

انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزم عتیق ریاض کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں شناخت پریڈ کیلئے چھ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ،پولیس نے صنم جاوید کے خاوند عتیق ریاض کو شناخت پریڈ کیلئے عدالت میں پیش کیا ،صنم جاوید کے خاوند عتیق ریاض کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار کیا گیا ،عتیق ریاض کو چہرہ ڈھانپ کر عدالت کے روبرو پیش کیا گیا

تفتیشی افسر نے ملزم عتیق ریاض کی شناخت پریڈ کی استدعا کی، وکیل عتیق ریاض نے کہا کہ عتیق ریاض کو صنم جاوید کا خاوند ہونے کی سزا مل رہی ہے،صنم جاوید کے مقدمہ کی پیروی کرنے کی وجہ سے خاوند عتیق ریاض کو گرفتار کیا گیا،ملزم کو مقدمہ سے ڈسچارج کیا جائے، فاضل جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح ڈسچارج نہیں کیا جا سکتاہمیں کیسے پتہ چلے گا کہ یہ جلاؤ گھیراؤ میں ملوث نہیں ہے شک تو کسی پر بھی ہو سکتا ہےاگر ملزم بے گناہ ہے تو شناخت پریڈ کے بعد رہا ہو جائے گا،

جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

عدالت نے خدیجہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کردیا

دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت ، جناح ہاؤس حملہ ،جلاؤ گھیراؤ کا معاملہ ،عدالت نے 25 پی ٹی آئی کارکنان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی ،ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ کی میعاد ختم ہونے پر جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا ،انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے سماعت کی تفتیشی افسر نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی

Shares: