لاہور ہائیکورٹ: صنم جاوید کی پولیس افسران کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی
عدالت نے درخواست پر سماعت دس نومبر تک ملتوی کردی ،عدالت نے آئی جی پنجاب پولیس کو توہیں عدالت نوٹس کا جواب داخل کرانے کی ہدایت کر دی ،جسٹس علی باقر نجفی نے صنم جاوید کی توہین درخواست پر سماعت کی،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ عدالتی حکم پر پولیس رپورٹ میں بتایا کہ صنم جاوید کے خلاف دو مقدمات درج ہیںرہائی کی روبکار کے بعد صنم جاوید کو دوبارہ گرفتار کیا گیا ،عسکری ٹاور کے مقدمے میں گرفتار کیا اور اے ٹی سی نے ڈسچارج کردیا گیا ،پھر ماڈل ٹاؤن کے مقدمے میں نامزد کیا گیا، سرکاری وکیل نے کہا کہ نو مئی کے مقدمات میں روزانہ کی بنیاد پر کوئی نا کوئی پیش رفت ہوتی ہے، صنم جاوید کو بھی اس طرح دیگر مقدمات میں نامزد کیا گیا ،
جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات
سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے
غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی
جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار
عدالت نے خدیجہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کردیا