صنم جاوید کی ضمانت کی درخواست،سرکاری وکیل نے وقت مانگ لیا

0
128
sanam javede

انسداد دہشت گردی عدالت،صنم جاوید کی تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی

عدالت نے سماعت چھ فروری تک ملتوی کردی ، وکیل صنم جاوید نے کہا کہ صنم جاوید کو ضمانت کے بعد دوسرے کیس میں گرفتار کر لیا جاتا ہے،ضمانت ہونے تک کیس کی تفصیلات فراہم نہیں کی جاتیں،جس مقدمہ میں اب گرفتار کیا اس میں کوئی کردار نہیں ہے،دو مرتبہ نظر بند کیا گیا،عدالتی فیصلوں کے مطابق بھی خاتون کو ضمانت جلد ملنی چاہیے، سرکاری وکیل نے کہا کہ دلائل کے لیے وقت دیا جائے،عدالت نے آئندہ سماعت پر دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کر دی، عدالت نے کیس کی سماعت چھ فروری تک ملتوی کر دی

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

واضح رہے کہ صنم جاوید کی کئی مقدمات میں ضمانت منظور ہو چکی ہے تا ہم عدالت سے رہائی کے بعد صنم جاوید کو دوبارہ نئے مقدمے میں گرفتار کر لیا جاتا ہے,آٹھ نومبر کو پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا گیا تھا،20 اکتوبر کو بھی تحریک انصاف کی رکن صنم جاوید خان اور ان کی ساتھی خواتین کو کوٹ لکھپت جیل سے رہائی ملنے کے بعد ان کے جیل سے باہر نکلتے ساتھ ہی پولیس نے دوبارہ گرفتار کر لیا تھا،25 ستمبر کو بھی جناح ہاؤس حملہ کیس میں رہائی پانے والی پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید اور دیگر خواتین کو پھر سے گرفتار کرلیا تھا،

این اے 119،بڑے دعوے لیکن پھر مریم نواز کے مقابلے سے صنم جاوید” فرار”

Leave a reply