سانحہ سیالکوٹ،سری لنکن شہری قتل کیس،ملزمان پر فردجرم عائد

سانحہ سیالکوٹ،سری لنکن شہری قتل کیس،ملزمان پر فردجرم عائد
سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کو قتل کرنے اور جلانے کے مقدمے میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے،

اے ٹی سی لاہورمیں سری لنکن شہری قتل کیس کی سماعت ہوئی عدالت نے 89 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی،اے ٹی سی لاہور میں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا، عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے 14 مارچ کو 14 گواہان کو طلب کر لیا اے ٹی سی لاہور میں پراسکیوشن نے ملزمان کیخلاف 2 چالان جمع کروائے

پولیس چالان میں 80 سے زائد ملزمان نامزد ، واقعہ کی ویڈیوز چالان کا حصہ ہے سری لنکن شہری کو بھیڑ سے بچانے والا فیکٹری منیجربطور گواہ شامل ہے

واضح رہے کہ گزشتہ برس 3 دسمبر کو سیالکوٹ میں اسپورٹس گارمنٹ کی فیکٹری کے غیر مسلم سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا پر فیکٹری ورکرز نے مذہبی پوسٹر اتارنے کا الزام لگا کر حملہ کردیا تھاانسانیت سوز خونی کھیل کو فیکٹری گارڈز روکنے میں ناکام رہے پریانتھا کمارا پر جب فیکٹری ملازمین نے حملہ کیا تو پروڈکشن منیجر نے انہیں چھت پر چڑھا کر دروازہ بند کردیا،تاہم 20 سے 25 مشتعل افراد دروازہ توڑ کر اوپر آگئے اور پریانتھا پر حملہ کردیا، اس موقع پرپروڈکشن منیجر درخواست کرتا رہا کہ پریانتھا نےکچھ کیا ہے تو انہیں پولیس کے حوالے کر دیتے ہیں۔تاہم ہجوم نے ایک نہ سنی اور الٹا پروڈکشن منیجر کو زدوکوب کیا۔

فیکٹری ورکرز منیجر کو مارتے ہوئے نیچے لائے ، مار مار کر جان سے ہی مار دیا، اسی پر بس نہ کیا، لاش کو گھسیٹ کر فیکٹری سے باہرچوک پرلےگئے، ڈنڈے مارے، لاتیں ماریں اور پھر آگ لگا دی پریانتھا کمارا جان بچانے کیلئے بالائی منزل پر بھاگے لیکن فیکٹری ورکرز نے پیچھا کیا اور چھت پر گھیر لیا۔

پریانتھا کمارا کے بھائی کمالا سری نتاشا کمارا کا کہنا تھا کہ وہ تحقیقات سے مطمئن ہیں، انہیں پاکستان پسند ہے اور اب بھی ان کے پاکستان کے بارے میں خیالات اچھے ہیں، حکومت ایسے اقدامات کرے کہ ایسا مزید کوئی واقعہ رونما نہ ہو

سانحہ سیالکوٹ، سری لنکن حکومت کیا چاہتی ہے ؟ وزیر خارجہ نے بتا دیا

اس دن میرا جذبہ تھا کہ…ملک عدنان نے وزیراعظم ہاؤس میں دل کی بات بتا دی

پریانتھا کمارا کی نعش کی بے حرمتی کرنے والا ملزم عدالت پیش

سانحہ سیالکوٹ کے ملزمان بارے بڑا فیصلہ کر لیا گیا

سانحہ سیالکوٹ، وزیراعظم عمران خان کا بڑا فیصلہ

سانحہ سیالکوٹ،سری لنکن باشندے کو قتل کرنے کے مقدمے میں اہم پیشرفت

سانحہ سیالکوٹ،ہاتھ جوڑ کر سری لنکا والوں سے معافی مانگتا ہوں،مولانا طارق جمیل

سانحہ سیالکوٹ، سری لنکن شہری قتل کیس میں اہم پیشرفت

سانحہ سیالکوٹ،سری لنکن شہری قتل کیس،ایک ملزم کو سزا سنا دی گئی

سانحہ سیالکوٹ،سری لنکن شہری قتل کیس کی تحقیقات مکمل

Comments are closed.