سرفراز احمد کے بارے میں اچھی خبر آگئی

0
46

سرفراز احمد کے بارے میں اچھی خبر آگئی

باغی ٹی وی :سرفراز کو جنوبی آفریقہ کے خلاف جوہر دکھانے کی امید پیدا ہو گئی . ذرائع کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو ون ڈے میچز کھلانے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

سرفراز احمد کی جگہ ٹیم میں‌بطور وکٹ کیپر ہوگی ، جبکہ ان سے پہلے محمد رضوان وکٹ کیپنگ کی ذمہ داری ادا کر رہے تھے اب وہ بطور بیٹسمین کھیل سکتے ہیں۔

بورد ذرائع ٹیم مینجمنٹ محمد رضوان کو نمبر 4 اور سرفراز کو نمبر 5 پر کھلانے پر غور کر رہی ہے۔کوچ مصباح الحق ، بابر اعظم اور وقار یونس نے سرفراز احمد کو کھلانے کے بارے میں رضا مندی ظاہر کی ہے . ادھر پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو سپر سپورٹ پارک، سنچورین میں کھیلا جائے گا۔

پاکستانی ٹیم ان دنوں دورہ جنوبی افریقہ پر ہے جہاں وہ تین ون ڈے اور چار ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 2 اپریل کو سنچورین، دوسرا میچ 4 اپریل کو جوہانسبرگ جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 7 اپریل کو سنچورین میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ جنوبی افریقہ کی کپتانی کے فرائض تیمبا بووما انجام دیں گے

Leave a reply