سرگودھا ۔ کلاس فور ملازمین کا حکومت کیخلاف احتجاج ۔

0
40

سرگودھا میں کلاس فور ملازمین بھی سڑکوں پر آگئے اپنے مطالبات کے حق میں کمپنی باغ سے کمشنر آفس تک ریلی نکالی اور حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی

تفصیلات کے مطابق :
سرگودھا میں آل پاکستان کلاس فور ایمپلائز ایسوسی ایشن ایپکفا کی کال پر سرگودھا میں احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں تمام محکموں کے درجہ چہارم کے ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر صوبائی صدر ایپکفا پنجاب ریاض قادری کا کہنا تھا۔حکومت فل فور ہمارے جائز مطالبات مانے اور تمام ملازمین کو بنیادی سکیل 5 دیا جائے ،تعلیم یافتہ کلاس فور ملازمین جونئیر کلرک اسٹور کیپر کو ان کی تعلیم کے مطابق پرموشن دی جائے جبکہ کلاس فور ملازمین کے بچوں کی ملازمت کا کوٹہ پچاس فیصد مقرر کیا جائے اور ہیلتھ کارڈ دیے جائیں اس موقع صدر آل محکمہ جات سرگودھا مرزا سلطان اور جنرل سیکرٹری قمر عباس جنجوعہ کا کہنا تھا اگر حکومت ہمارے مطالبات نہیں مانتی تو پنجاب اسمبلی کا گھیراؤ کریں گئے۔اور داما دم مست قلندر ہو گا۔ احتجاجی مظاہرئن کی جانب سے حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی گئی اور مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا ازم کیا گیا

Leave a reply