سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو پریشانی نہیں ہونی چاہیئے،سلمان رفیق

0
54

صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق اچانک ٹی ایچ کیو ہسپتال سمن آبادلاہور پہنچ گئے۔ صوبائی وزیرنے ٹی ایچ کیوہسپتال سمن آباد میں ایمرجنسی، سٹورروم، مائنرآپریشن تھیٹرزسمیت مختلف شعبہ جات کاتفصیلی دورہ کیا۔خواجہ سلمان رفیق نے ٹی ایچ کیوہسپتال سمن آباد میں ڈاکٹرزکی حاضری، مریضوں کو ادویات کی فراہمی، صفائی ستھرائی کے انتظامات اور ایمرجنسی سروسزکاجائزہ لیا۔ایم ایس ٹی ایچ کیوہسپتال سمن آباد نے صوبائی وزیرخواجہ سلمان رفیق کوبریفنگ دی۔

پانچ روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع

صوبائی وزیرخواجہ سلمان رفیق نے مریضوں کی عیادت کی اورطبی سہولیات بارے تفصیلات حاصل کیں۔اس موقع پرخواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کی ہدایت کے مطابق مختلف سرکاری ہسپتالوں کادورہ کرکے طبی سہولیات کاجائزہ لیاجارہاہے۔ پنجاب کے کسی بھی سرکاری ہسپتال میں آنے والے مریضوں کوکوئی پریشانی نہ ہو۔ ہمیں پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کوصاف ستھراماحول فراہم کرناہے۔

خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی کے مناسب انتظامات کویقینی بنایاجارہاہے۔ وزیراعظم شہبازشریف عوام کوصحت کے شعبہ میں سہولت فراہم کرناچاہتے ہیں۔ پنجاب کی عوام کوصحت کی بہترسہولیات فراہم کرناہماری اولین ذمہ داری ہے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کاپیسہ عوام پرخرچ کرنے پرمکمل یقین رکھتی ہے۔

قبل ازیں صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں اہم اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹرعاصم الطاف،چیف پلاننگ آفیسر عبدالحق بھٹی،ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ،ڈاکٹرمختاراعوان،ڈاکٹر شاہد حسین مگسی،پی آئی ٹی بی ودیگرافسران نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران صوبہ بھرمیں کورونا،ڈینگی اور ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ متعلقہ افسران نے صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کو کورونا،ڈینگی اور ترقیاتی منصوبوں بارے بریفنگ دی۔

صوبائی وزیرخواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ پنجاب میں کورونااور ڈینگی کی صورتحال کو مسلسل مانیٹرکیاجارہاہے۔پنجاب میں کوروناوائرس کی ٹیسٹنگ میں اضافہ کردیاگیاہے۔ صوبائی وزیر نے پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کو کوروناکے مریضوں کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ پنجاب کی عوام سے ویکسی نیشن مکمل کروانے کی اپیل کرتے ہیں۔ پنجاب کی عوام سے کوروناایس اوپیزپرسخی سے عملدرآمدکرنے کی اپیل کرتے ہیں۔ پنجاب کے تمام اضلاع کی یونین کونسلزمیں ڈینگی کی انسدادی کارروائیاں تیزکردی گئی ہیں۔ پنجاب کے تمام کمشنرزاور ڈپٹی کمشنرز ڈینگی کی انسدادی کارروائیوں
کومانیٹرکررہے ہیں۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلدمکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن پر تیزی سے کام جاری ہے۔

Leave a reply