بھارت نے ایک بار پھر دشمن کا ثبوت دیتے ہوئے دریائے ستلج میں پانی چھوڑ دیا جس سے اٹھائیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے جبکہ گنڈا سنگھ والا قصورپردو لاکھ 70 ہزارکیوسک کا ریلا پاکستان میں داخل ہوا ہے اور یہ تاریخی اعتبار ایسا 1995 کے بعد پہلی مرتبہ ہوا کہ بھارت نے سب سے بڑاپانی کا ریلا چھوڑا جس سے بھارت صرف ہریکے بیراج سے پاکستان کوسیلابی ریلے کاحجم بتارہاہے اور پاکستان کے پاس سیلابی ریلے سے بچائوکےانتظامات کیلئے صرف 12 گھنٹے باقی ہیں۔
جبکہ دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب کے پیش نظر نشیبی علاقوں کی آبادی کو بروقت پیشگی انتباہ اور خطرے سے دوچار آبادی کے انخلاء کو یقینی کے لئے ہدایات جاری کر دیں ہیں علاوہ ازیں این ڈی ایم اے کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق گنڈا سنگھ والا کے مقام پر دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب آیا ہوا ہے جبکہ سلیمانکی میں دریائے ستلج میں 19 اگست کی صبح 6 بجے سے اونچے درجے کا سیلاب آنے کا امکان ہے جبکہ اسلام کے مقام پر دریائے ستلج میں 21 اگست سے اونچے درجے کا سیلاب آنے کا امکان ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
پاکستان شدید موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا کر رہا. راجہ پرویز اشرف
تشدد سے پاک معاشرے کے فروغ کی طرف جانا ہو گا،مولانا عبدالخبیر آزاد
نگران وزیر تجارت کا سرکاری مراعات نہ لینے کا اعلان
عوام مشکل میں،ہمیں اخراجات بڑھانے کا کوئی اخلاقی حق نہیں،مرتضیٰ سولنگی
عمران خان کو بچانے میں کردار ادا کریں، تحریک انصاف نے امریکہ سے مدد مانگ لی
خیال رہے کہ این ڈی ایم اے نے اپنی ایڈوائزری میں کہا ہے کہ پنجاب پی ڈی ایم اے دریائے ستلج پر جی ایس والا، سلیمانکی اور اسلام کے نشیبی علاقوں کی آبادی کو بروقت پیشگی انتباہ جاری کرتے ہوئے خطرے سے دوچار افراد کے انخلاء کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اور حساس علاقوں کی جانب ٹریفک کے بہائو کی منظم نگرانی کی جائے،ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مشینری تیار رکھی جائے اور نشیبی علاقوں میں رہائش پذیر لوگ کہ نقل مکانی کیلئے انتظامات کیے جائیں۔