سعودی عرب میں بھی کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے افراد میں تشخیص ہوگئی؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں مزید2 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے

سعودی وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں مجموعی طور پر 7کیسز رجسٹرڈ ہوچکے ہیں،متاثرہ مریض سعودی شہری ہیں اور کویت سے واپس آئے ہیں، کرونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آنے کے بعد سعودی حکومت نے حفاظتی انتظامات مزید سخت کر دیئے ہیں.

ورونا وائرس کا پھیلاﺅ روکنے کے لیے سعودی عرب نے بھی زمینی راستوں سے غیرملکیوں کی آمد پر پابندی لگا دی۔ عرب نیوز کے مطابق اس پابندی کے بعد متحدہ عرب امارات، کویت اور بحرین سے لوگ زمینی راستے سے سعودی عرب میں داخل نہیں ہو پائیں گے۔ زمینی راستوں سے صرف کمرشل ٹرکوں کو سعودی عرب میں داخلے کی اجازت ہو گی۔

وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

واضح رہے کہ سعودی عرب میں بھی کرونا وائرس کے 7 کیسز سامنے آ چکے ہیں،سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر احتیاطی اقدامات کئے جارہے ہیں ، وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سات خلیجی ممالک کے باشندوں کی مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ میں داخلے پر عارضی طور پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ جن ممالک پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں ایران ، چین، اٹلی، کوریا، جاپان، سنگاپور اور قازقستان شامل ہیں

Shares: