سعودی عرب میں‌وباء‌ کی آڑ میں ‌کیا کھیل کھیلا جا رہا ، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق :معروف صحافی اور اینکر پرسن مبشر لقمان نے اپنی تازہ یو ٹیوب ویڈیو میں کہا ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان جب سے اقتدار میں آئے ہیں ان کی شخصیت متنا زعہ رہی ہے اور انہوں نے اس دوران اقتدار کی کرسی کو مضبوط بھی کیاہے .ان کا کہنا تھا کہ وباء کی آڑ میں وہ اپنے آپ کو اور بھی مضبوط کررہے ہیں. محمد بن سلمان ‌نے اس وباء کے دوران مزید سخت اقدام کیے ہیں، اور 20 کے قریب شہزادے ، شاہی خاندان کے افراد اور فوج کے ذمہ داران کو بھی گرفتار کر لیا ہے . ان میں اہم ترین سابق ولی عہد نائف اور شاہ سلمان کے بھائی احمد بن عبدالعزیز بھی شامل ہیں. سعودی حکومت نے ابھی تک واضح‌نہیں کیا کہ انہوں نے ان کو بغاوت کے الزام میں‌گرفتار کیا ہے یا کسی اور وجہ سے صرف تین سال میں محمد بن سلمان نے اپنے خلاف اٹھنےوالی تمام آوازوں کو خاموش کر دیا ہے.


مبشر لقمان نے کہا کہ جب سے محمد بن سلمان اقتدار میں آئے ہیں انہوں نے چند ایسے اقدامات کیے ہیں جس وجہ سے ان پر شدید تنقید کی جاتی ہے .جن میں سب سے اہم کرپشن کے خلاف اقدام ہے. اس سلسلے میں انہوں نے بہت بڑے بزنس مین اور شاہی گھرانے کے افراد کو حراست میں لیا اور بعض کی ہلاکت کی خبریں بھی ہیں. جب مال ملا توانہوں نے کافی کو چھوڑ بھی دیا اس طرح کی کاروائی کا سٹائل مافیا کے ڈان والا ہوتا ہے . جیسے کوئی بھتہ وصول کرتا ہے . ان کی کاروائی سے ، ایکٹر ، صحافی ، ایکٹیوسٹ حتی کہ ہر کوئی شکار ہوا ،محمد بن سلمان نے کئ ایسے اقدام کیے جس کی وجہ سے ان پر کافی تنقید کی جارہی ہے. جیسے جمال کشوگی کا قتل اور یمن کی جنگ ان ایشوز کی وجہ سے ان پر کافی تنقید کی جارہی ہے.
انہوں نے کہا کہ جمال کشوگی اور یمن جنگ کی وجہ سے ملک کے اندرسے اور باہر سے ان پر دباؤ تھا لیکن اب انہوں نے اس پر کافی حد تک قابو پا لیا ہے .تیل کی قیمتوں کی کمی اور مذہبی فریضے پر پابندی کی وجہ سے اب سعودی معیشت کافی دباؤ کا شکار ہے اور معیشت پر دباؤ کا مطلب ہے کہ محمد بن سلمان پر بھی دباؤ ہے لیکن اب ان پر ایک ہی دھن سوار ہے کہ اقتدار کو مضبوط سے مضبوط کس طرح‌کرنا ہے . اور وہ اس جدوجہد میں بظاہر کامیاب دکھائی دیتے ہیں.
مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اب شاہ عبدالعزیز کی بادشاہت ختم کر کے شاہ سلمان ک بادشاہت لائی جارہی ہے. لیکن یہ یاد رہے کہ بغاوت اور سازش کے سلسلے رکیں گے نہیں جاری رہیں گے. آگے شاہ سلمان کے خاندان میں بھی ایسی کوششیں جاری رہیں‌گی. بادشاہت آ ل سعود سے آل سلمان میں‌منتقل ہوگئی ہے . اب طاقت کا منبع آل سلمان ہے جو کہ پہلے آل سعود ہوا کرتا تھا . محمد بن سلمان سعودی عرب کے سیاہ سفید کے مالک ہیں ، سیکیورٹی ہو ، ایلیٹ گارڈ ہو یا آرامکو سب پر محمد بن سلمان کا کنٹرول ہے .

سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

جب محمد بن سلمان کو پتہ چلا کہ نیا بادشاہ کون ہو گا تو انہوں نے کیا کیا؟ مبشر لقمان نے کیے تہلکہ خیز انکشافات

سینئر اینکر پرسن نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ اب دیکھا جائے تو شاہ سلمان بادشاہ تو ہیں لیکن حقیقت میں بادشاہت محمدبن سلمان کے پاس ہے . محمد بن سلمان ایک سفاک آدمی ہے جس نے اپنی والدہ اور علیل بزرگ چچا کو بھی قید کر رکھا ہے. ثابت ہوتا ہے ایسا شخص اقتدار کے لیے کچھ بھی کر سکتا ہے . اور کوئی شخص محمد بن سلمان کی اجازت کے بغیر شاہ سلمان سے ملاقات تک نہیں کرسکتا،خیال کیا جاتا ہے کہ کہیں وہ بھی تو قید میں نہیں ہیں؟ انہوں نے کہا کہ اب شاہ سلمان اپنے جن ساتھیوں کے ساتھ تاش کھیلتے تھے ان کا ساتھ بھی میسر نہیں ہے . اب تو ایسا لگتا ہے جیسے شاہ سلمان کسی بلڈنگ پر لٹکی ہوئی پینٹنگ ہو.
سینئر صحافی اور اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا کہ تجزیہ نگاروں کے مطابق اس ظلم و ستم کا خاتمہ تب ہی ہو سکتا ہے یا تو محمد بن سلمان بادشاہ بن جائیں‌ یا ان کو راستے سے ہٹا دیا جائے لیکن یہ ممکنہ طور پر اب دکھائی نہیں‌ دیتا .انہوں نے مزید کہا کہ مجھے بعض دوستوں نے مشورہ دیا ہے کہ آپ لاہور میں بیٹھ ان کے خلا ف نہ بولا کریں کیونکہ ان کے ہاتھ بہت لمبے ہیں‌، اس بات کا جواب دیتے ہوئے مبشر لقمان نے کہا کہ جو بھی” مجھے ہے حکم اذاں لا الہ الا اللہ …”

Shares: