سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان 3ارب ڈالر ڈپازٹ کے معاہدے پر دستخط

0
35

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سعودی عرب اور حکومت پاکستان کے درمیان ایک ڈپازٹ معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق معاہدے پر سعودی فنڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلطان عبدالرحمٰن المرشد اور گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے دستخط کیے۔

معاہدے کے تحت سعودی عرب پاکستان میں 3ارب ڈالر رکھوائے گا یہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں معاونت کرے گی اور کووڈ۔19 کی وبا کے منفی اثرات دور کرنے میں مددگار ثابت ہو گی۔

یاد رہے کہ سعودی عرب نے گزشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان کے 3 روزہ دورے کے موقع پر پاکستان کے لیے اپنا مالیاتی تعاون دوبارہ شروع کرنے پر رضا مندی ظاہر کی تھی جس میں محفوظ ذخائر میں 3 ارب ڈالر اور مؤخر ادائیگیوں پر ایک ارب 20 کروڑ سے ایک ارب 50 کروڑ ڈالر مالیت کی تیل کی فراہمی شامل ہے۔

عرب امارات کی 2 مشہور ریئل اسٹیٹ کمپنیوں کا پاکستان میں سرمایہ کاری کا اعلان

واضح رہے کہ اس سے قبل عرب امارات کی 2 مشہور ریئل اسٹیٹ کمپنیوں کا پاکستان میں سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے، اس اعلان کے بعد دنیا اس کو پاکستان کی بڑی کامیابی کے طور پر دیکھ رہی ہے-

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے حوالے سے دبئی کی مشہور ریئل اسٹیٹ کمپنی سمانا ڈویلپرز اور ایچ اینڈ ایس ریئل اسٹیٹ کے انتظامی حکام کی جانب سے دبئی میں پریس کانفرنس کے دوران اشتراک اور پاکستان میں مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بتایا گیا۔ اس سے پہلے دونوں اداروں کے اعلیٰ افسران کے درمیان اشتراک کے معاہدے پر دستخط بھی ہوئے۔

اس حوالے سے پریس کانفرنس کے موقع پر دبئی میں پاکستان کے قونصل جنرل حسن افضل خان اور کمپنیوں کے حکام نے شرکت کی تھی اس موقع پر انہوں نے کہا تھا کہ حسن افضل خان یہ سرمایہ کاری امارات میں رہنے والے پاکستانیوں کے لیے فخر کی بات ہے کہ امارات کے سرمایہ کار ان کے ملک میں بین الاقوامی معیار کے منصوبے شروع کرنے جا رہے ہیں۔

سندھ حکومت نے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی نہ کی توپھرتیار رہے: وزیراعظم کا اعلان

دبئی میں پاکستان کے قونصل جنرل حسن افضل خان اور کمپنیوں کے حکام کے مطابق ’سمانا ڈویلپرز اورایچ اینڈ ایس ریئل اسٹیٹ اپنے وسیع تجربے کی بنیاد پر پاکستان کے ریئل اسٹیٹ کے شعبے میں جدید سہولتوں سے آراستہ منصوبوں کی تکمیل کریں گے۔ متعدد ایوارڈز رکھنے والی سمانا ڈویلپرز کا شمار مشرق وسطیٰ کی پہلی 50 ریئل اسٹیٹ کمپنیوں جبکہ یو اے ای میں پہلے 20 ریئل اسٹیٹ ڈویلپرز میں ہوتا ہے۔

اس حوالے سے مزید بتایا گیا تھا کہ 2021 میں سب سے زیادہ رہائشی یونٹ فروخت کرنے پر سمانا ڈویلپرز دبئی میں 16 ویں نمبر پر آئی ہے۔ 2022 میں سمانا ڈویلپرز یو اے ای میں پہلے سے زیادہ سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جس سے سیل میں 35 فیصد اضافہ ہو گا۔ اس موقع پر سمانا ڈویلپرز کے سی ای او عمران فاروق نے کہا تھا کہ ہم پاکستان میں بڑی چاہت اور مضبوط ارادوں کے ساتھ سرمایہ کاری کرنے جا رہے ہیں۔

‏سعودی عرب کا پاکستان سے براہ راست فلائٹس آپریشن بحال کرنے کا اعلان

Leave a reply