سعودی عرب نے امریکی طیارہ ساز کمپنی سے معاہدہ منسوخ کردیا .

0
83

ریاض:سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان ہونے والے طیارہ سازی کے معاہدے کے ختم ہونے کی اطلاعات،ذرائع کے مطابق سعودی عرب نےامریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے نئے طیارے 737میکس کے طیاروں کا آرڈر منسوخ کردیاسعودی حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ بوئنگ 737میکس طیاروں کے گذشتہ برس انڈونیشیا میں اور رواں برس ایتھوپیا میں پیش آنے والے فضائی حادثوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

طیارہ ساز کمپنی کے نئے جہاز 737 میکس کو پیش آنے والے حادثات میں مجموعی طور پر 346 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ایتھوپیا میں ہونے والے حادثے کے بعد سے دنیا کے کئی ممالک میں ان طیاروں کو گراؤنڈ کر دیا گیا ہے ۔اس ہی سے ملتا جلتا طیارہ جو انڈونیشیا کی ایئرلائن لائن ایئر کے پاس تھا وہ بھی گذشتہ برس اکتوبر میں جکارتہ کے قریب سمندر میں جا گرا تھا۔

امریکہ سے اس معاہدے کی کل قیمت 5.9 بلین ڈالرز تھی لیکن سعودی ایئر لائن کو بوئنگ کمپنی کی جانب سے اس قیمت پر رعایت بھی پیش کی گئی تھی۔ بوئنگ کے طیاروں کا معاہدہ منسوخ ہونے کے بعد فلائی آے ڈیل جسے سرکاری سعودی عرب ائیرلائن کنٹرول کرتی ہے اب یورپی کمپنی ایئربس کے اے320 طیاروں کا ایک بیڑہ چلائے گی۔

بوئنگ نے اعلان ہےکہ وہ دونوں حادثات میں ہلاک ہونے والوں کے متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے 100 ملین ڈالرز ادا کرے گا۔یہ ادائیگی کئی برسوں سے جاری ان مقدموں سے الگ ہے جو ان حادثات کے پیش نظر درج کیے گیے جن میں مشترکہ طور پر 346 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ متاثرین کے وکلا نے اس اقدام کو مسترد کر دیا ہے۔

Leave a reply