سعودی طلبہ چین سے واپس وطن لوٹ گئے

باغی ٹی وی :کرونا وائرس کی وجہ سے چین سے انخلاء کا سلسلہ جاری ہے ، سعودی عرب کا ایک طیارہ چین کے شہر ووہان سے سعودی طلبہ کو لے کر آج ریاض پہنچ رہا ہے۔ اس سے قبل سعودی عرب کی فضائی کمپنی نے نیو کورونا وائرس کے سبب چین کے شہر ژوانزو کے لیے اپنی پروازیں معطل کر دینے کا اعلان کیا تھا۔ اس فیصلے پر آج اتوار کی شام سے عمل درامد کا آغاز ہو گا۔

سعودی سرکاری ٹیلی وژن نے اتوار کے روز ایک سعودی سفارت کار کے حوالے سے بتایا ہے کہ مملکت نے نیو کورونا وائرس کے گڑھ چین کے شہر ووہان سے 10 سعودی طلبہ کو نکال لیا۔ تفصیلات کے مطابق چینی حکام نے اس حوالے سے خصوصی فضائی پرواز کی منظوری دے دی۔ اس پرواز کے ذریعے مذکورہ طلبہ کو سعودی عرب واپس لایا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ سعودی وزیر صحت توفیق الربیعہ کئی روز سے یہ موقف دُہرا رہے ہیں کہ مملکت میں کورونا وائرس کا کوئی کیس رجسٹر نہیں ہوا۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں مزید کہا کہ "کسی بھی کیس کے سامنے آنے کی صورت میں تیزی سے نمٹنے کے لیے ہم نے اپنی تیاری کی سطح بلند کر دی ہے”۔ الربیعہ نے مملکت میں تمام شہریوں اور مقیمین پر زور دیا کہ وہ وزارت صحت کی جانب سے جاری کی جانے والی طبی ہدایات پر عمل کریں اور کسی بھی قسم کی افواہوں پر کان نہ دھریں۔

کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

سعودی وزارت صحت نے امراض سے تحفظ کے قومی مرکز کے تعاون سے سخت احتیاطی اور حفاظتی اقدامات کا تعین کیا ہے۔ اس کا مقصد کورونا وائرس کے چین میں پھیل جانے کے بعد اسے مملکت پہنچنے سے روکنا ہے۔

Shares: