سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان تاخیر کا شکار ہو گیا ہے

سعودی ولی عہد کے دور ہ پاکستان میں ایک ماہ کی تاخیر ہوئی ہے، سعودی ولی عہدکے دورے کے حوالہ سے پاکستان میں تیاریاں جاری تھیں تا ہم اب اطلاعات ہیں کہ محمد بن سلمان کا دورہ تاخیر کا شکار ہوا ہے، سعودی ولی عہد مئی میں پاکستان نہیں آ رہے بلکہ اب وہ حج کے بعد پاکستان آئیں گے،اس سے قبل 19 مئی کا شیڈول طے تھا ، محمد بن سلمان نے دو روز کے لئے پاکستان آنا تھا

وزیراعظم شہباز شریف کی دوسری بار وزیراعظم بننے کے بعد محمد بن سلمان سے دو ملاقاتیں ہو چکی ہیں، دونوں ملاقاتوں میں وزیراعظم نے ولی عہد کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کی،میڈیا رپورٹس کے مطابق اعلیٰ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان حج اور عید الاضحیٰ کے فوری بعد پاکستان کا دورہ کریں چنانچہ اب ان کا دورہ جون کے تیسرے ہفتے میں ہوسکتا ہے،سعودی ولی عہد کے دورے کا شیڈول بھی عید کے بعد ہی دونوں ممالک جاری کریں گے،

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ کہ جونہی ان کا دورے کا شیڈول طے پاجائے گا وہ عوام کے سامنے لایاجائےگا۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان مؤخر ہونے کی خبروں پر حکومتی مؤقف بھی آ گیا ہے،حکومتی ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کےدورۂ پاکستان کے حوالہ سے تاریخوں پرمشاورت جاری ہے، ابھی تک کسی حتمی تاریخ کا تعین نہیں کیا گیا،نائب وزیراعظم ،وزیر خارجہ اسحاق ڈار سعودی حکام سےولی عہد کےدورے سےمتعلق رابطےمیں ہیں

وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کی ملاقات کے بعد سی ای او سعودی عریبیہ ہولڈنگ کمپنی محمد القحطانی نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب نے 5 ارب ڈالرکے سرمایہ کاری منصوبے پرعمل درآمدتیزکردیا ہے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب اور ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، پاکستان اور سعودی عرب نے 5 ارب ڈالرکے سرمایہ کاری منصوبے پرعمل درآمد تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے،سعودی عرب پاکستان کے مرکزی بینک میں ڈپازٹس 3 ارب سے بڑھاکر 5 ارب ڈالرکرےگا، سعودی عرب آئل ریفائنری اور تانبے کی کانوں میں سرمایہ کاری کرے گا، سعودی عرب کے یہ اقدامات گزشتہ طے پائے وسیع سمجھوتے کا حصہ ہیں، سعودی عرب پاکستان میں 21 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے لیے بات چیت کر رہاہے، اس منصوبے کے تحت تانبے کی کان پر 7 ارب ڈالر اور آئل ریفائنری پر 14 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

سعودی عرب میں موجود وزیراعظم کی امیر کویت سے ملاقات

سرمایہ کاری سےمتعلق پاکستان ہماری ترجیح ہے،سعودی وزیر کی وزیراعظم کو یقین دہانی

وزیر اعظم شہباز شریف کادورہ سعودی عرب،صدر اسلامی ترقیاتی بینک ڈاکٹرمحمد سلیمان الجاسر سے ملاقات

چاہتے ہیں کہ پاک ،سعودیہ معاشی تعلقات سعودی ویژن 2030 کے تناظر میں آگے بڑھیں، آل تویجری

سعودی عرب نےہرمشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا،علامہ طاہر اشرفی

خواجہ آصف کا سعودی عرب کے حوالے سے شیر افضل مروت کے بیان پر ردعمل

سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا اگلے مہینے مئی میں پاکستان کا دورہ متوقع 

وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کا عام پرواز میں‌سفر،مسافروں کو ملی اذیت،پی آئی اے کو بھی نقصان

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا 3 روزہ دورہ مکمل 

شہزادہ محمد بن سلمان کا وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کو افطار کی خصوصی دعوت

وزیراعظم کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری ،ملک و قوم اورفلسطین کیلئے خصوصی دعائیں کی

Shares: