سعودی ولی عہد کی سرپرستی میں اونٹوں کے العلا کپ کا آغاز کردیا گیا

0
71
Camel

سعودی ولی عہد کی سرپرستی میں اونٹوں کے العلا کپ کا آغاز کردیا گیا
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور رائل کمیشن برائے العلا گورنریٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین کی سرپرستی میں اونٹوں کے لیے العلا کپ کے پہلے ایڈیشن کے مقابلے شروع ہوگئے۔ ان مقابلوں کو سعودی اونٹ فیڈریشن کے تعاون سے رائل کمیشن برائے العلا گورنریٹ کے زیر اہتمام شروع کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق پہلے دن کے کھیلوں میں اونٹوں کے لیے العلا فیلڈ میں سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ عالمی ایونٹ میں اونٹوں کے مقابلوں کے ساتھ دیگر سرگرمیاں اور تقریبات بھی منعقد کی گئی ہیں۔ یہ سرگرمیاں ماضی اور حال کے مختلف پہلوؤں کو جوڑنے کا کام کر رہی ہیں۔ ’’العلا کیمل کپ‘‘ کے دوران زائرین پورے جوش کے ساتھ شریک نظر آ رہے ہیں۔ لوگوں نے مخصوص ملبوسات جو العلا کی فطرت اور اس کے بھرپور ورثے کی عکاسی کرتے ہیں زیب تن کر رکھے ہیں۔ ’’دی ہیریٹیج ولیج‘‘ میں ایک انوکھے تجربے سے لطف اندوز ہوا جارہا ہے۔ یہ تجربہ خاص طور پر العلا کیمل کپ کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔ مختلف قسم کے مقامی کھانے بھی موجود ہیں۔ مقامی برانڈز کے ساتھ۔ ہاتھ سے تیار کردہ ورثے کی مصنوعات اور فن سے متعلق سرگرمیاں جاری ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں
زمان پارک،کارکن بنے عمران خان کی ڈھال،تاحال گرفتاری نہ ہو سکی
عمران خان کو کس نے کہا کہ بیڈ کےنیچے چھپ جاو؟ مریم نواز
روٹین سے ہٹ کر کردار کرنا چاہتا ہوں عثمان مختار
نور مقدم قتل کیس، ملزمان کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ
بانی ایم کیو ایم 1 کروڑ پاؤنڈ پراپرٹی کا کیس لندن ہائیکورٹ میں ہار گئے
مریم نواز بارے جھوٹی خبر پرتجزیہ کار عامر متین کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا
پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع
آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر پر حکومت کا امریکا سے بات کرنے کا فیصلہ
منگل کو 4 کلومیٹر کی دوری کے لیے 6 میراتھن دوڑیں منعقد کی گئیں۔ ان دوڑوں کو دو کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ایک "حیل اور ثنایا بکار ” اور دوسری کیٹگری "زمول اور ثنایا قاعدان” شامل ہیں۔ پہلے راؤنڈ میں’’ فارس فرج الجھنی‘‘ کے اونٹ نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ دوسرے راؤنڈ میں ’’ سالم عبید اللہ الحویطی‘‘ کا اونٹ فتح یاب ہوگیا۔ تیسرے راؤنڈ میں ’’فارس سالم البلوی‘‘ کا اونٹ اور چوتھے راؤنڈ میں ’’ سلیمان حمدان البلوی‘‘ کے اونٹ نے کامیابی حاصل کی۔ "سعید محمد العصری الخیلی” کے اونٹ نے پانچویں راؤنڈ میں برتری حاصل کی۔ چھٹے اور آخری مقابلے کا فاتح ’’حمزہ عادل الدعدی’’ کا اونٹ رہا۔ جبکہ العلا اونٹ کپ کے دوسرے دن کے مقابلے آج بدھ کو بھی جاری ہیں۔

Leave a reply